سید علی گوھرشاہ راشدی (اول)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سید علی گوھرشاہ راشدی (اول) "المعروف بنگلہ والے"پگاڑہ خاندان"کے دوسرے سجادہ نشیں ہوئے۔

پیدائش[ترمیم]

آپ 4 رجب 1231ھ میں پیداہوئے۔ آپ سیدصبغت اللہ شاہ راشدی کے چودھویں فرزندتھے۔

اصغر تخلص[ترمیم]

آپ کو کم عمری میں سجادگی حاصل ہوئی اس لیے صغیر کہا جاتا ہے پھر جب آپ نے شعر کہنا شروع کیے تو اصغر تخلص رکھا جو اصغر سائیں کے کلام سے منصہ شہود پر آیا

بنگلہ دھنی[ترمیم]

آپ نے خاندان میں سب سے پہلے بنگلہ تعمیرکرایا جس کی وجہ سے آپ نے بنگلہ دھنی کا لقب پایا

سجادہ نشینی[ترمیم]

سیدصبغت اللہ شاہ راشدیکی وفات کے بعدسید علی گوھرشاہ راشدی (اول)کو آپ کا جانشین بنایاگیا جو آپ کے چودھویں فرزندتھے۔ اس وقت آپ کی عمر 15 سال تھی۔ بھائیوں کے اتفاق سے آپ کی دستاربندی کی گئی اور ’’ پیر آف پگاڑہ دوم‘‘ کا خطاب دیا گیا۔

وفات[ترمیم]

آپ 36 سال کی عمر میں 1263ھ بمطابق 1806ء میں وفات پاگئے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اصغر سائیں جو کلام پروفیسر شیخ محمد فاضل، ادارہ جمیعت علماءسکندریہ جامعہ راشدیہ پیر جو گوٹھ سندھ 1999ء