سید نذر شاہ
نواب شاہ سندھ کے نامورسیاسی شخصیت سید نذر شاہ سید سیدخیرشاہ کے فرزند تھے
حضرت خواجہ ولی مودودی چشتی کی اولاد سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان سے ہجرت کرکے کافی تعداد میں سندھ منتقل ہوئے۔ جن میں سید نذر شاہ کے اجداد بھی شامل تھے۔
سید بہادر شاہ ولد سید فیض اللہ شاہ : انکا دور حیات تقریبا ً ( 1735 ء) تھا، سید بہادر شاہ کے دو بیٹے تھے جنکے نام سید یعقوب شاہ اول اور سید نذرشاہ اول تھے، سید نذر شاہ ولد سید خیر شاہ سید نذر شاہ اول کی اولاد میں سے ہیں سید نظر شاہ اول کا دور حیات (1778) ء) تھا۔
سید نذر شاہ پانچویں پرووینشل اسمبلی آف ویسٹ پاکستان 9 جون 1962 ء سے 8 جون 1965ء تک ممبر رہے، اور 17 دسمبر 1970ء کے صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں سندھ اسمبلی کے ممبررہے، اور PS - 23 نواب شاہ سے 30 مارچ 1977ء سے 5 جولائی 1977ءتک ممبرر سندھ صوبائی اسمبلی ر ہے،اسمبلی کا پہلا سیشن 2 مئی 1972ء کو ہوااور اس میں تقریب حلف برداری ہوئی، اور یہ اسمبلی 2 مئی 1972ء سے 13 جنوری 1977ء تک رہا، سید نذر شاہ اپنے سیاسی دور میں وزیر بھی رہے۔
متعلقہ مضامین [ترمیم]
- سیدخیرشاہ- 1937ء کو ممبر آف سندھ لیجیسلیٹواسمبلی ہوۓ
- سید شفقت حسین شاہ- 1997ء کو (PML-N) کی نشست پر آصف علی زرداری کی بہن PPP کے فریال تالپور کو شکست دی
حوالہ [ترمیم]
شجرہ سادات کرانی کوئٹہ بلوچستان
الیکشن لسٹس