شماخی
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
| شماخی | |
| Şamaxı | |
| عمومی معلومات | |
| ملک | |
| ضلع | شماخی |
| محل وقوع | 40.6303 درجے شمال، 48.6414 درجے مشرق |
| آبادی | 30,945 بمطابق 2008ء |
| منطقۂ وقت | مُتناسق عالمی وقت +4 (گرما: +5) |
|
آذربائیجان میں شماخی کا مقام |
|
شماخی (انگریزی: Shamakhy،آذری: Şamaxı) آذربائیجان کا شہر ہے۔ انتظامی طور پر یہ ضلع شماخی میں شامل ہے۔ یہ 40.6303 درجے شمال، 48.6414 درجے مشرق پر واقع ہے۔ آبادی 2008ء میں 31 ہزار کے قریب تھی۔ آبادی کے لحاظ سے یہ ایک چھوٹا شہر ہے۔ یہ شہر زلزلوں کی زد میں رہتا ہے۔ اپنی معلوم تاریخ میں یہ گیارہ دفعہ بڑے زلزلوں اور بے شمار چھوٹے زلزلوں کا شکار ہوا مگر اس کے لوگوں نے اسے دوبارہ تعمیر کر لیا۔ شہر کی واحد چیز جو ہر زلزلہ میں سے بچ گئی وہ جمعہ مسجد شماخی ہے جس کا تعلق دسویں صدی عیسوی سے ہے۔