طروقیہ
وکیپیڈیا سے
| اردو اصطلاح | English term |
|---|---|
|
طرق |
malleable |
طروقیہ (malleability) کسی بھی مادے (دھات اور یا غیردھات) کی ایک ایسی طبیعیاتی خصوصیت کو کہا جاتا ہے کہ جس کے زریعے اس مادے کو موڑا جاسکتا ہے ، یا یوں کہ لیں کہ اسکو بغیر توڑے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اسکی عام مثال موم (wax) کی ہے جو کہ محاصری درجۂ حرارت پر ٹھوس بھی ہوتا ہے مگر اسکے باوجود اسے جو چاہے شکل دی جاسکتی اور یہ (عام طور پر) ٹوٹتا بھی نہیں۔ اسی طرح سونا اور ایلومینیئم کی دھاتیں بھی اس مظہر کی مثالیں ہیں۔ سادہ سے الفاظ میں طروقیہ (malleability) کو قابل ساخت سازی یا قابل شکل سازی بھی کہا جاسکتا ہے۔
اور جو شۓ ایسے خواص نہ رکھتی ہوں اور موڑنے پر ٹوٹ جاۓ تو ایسی چیز کو لاطروقی (nonmalleable) کہا جاتا ہے مثال کے طور پر شیشہ۔

