عبد اللہ بن بکر سہمی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عبد اللہ بن بکر سہمی
معلومات شخصیت
وجہ وفات طبعی موت
رہائش بصرہ
شہریت خلافت عباسیہ
لقب ابو وہب
مذہب اسلام
فرقہ اہل سنت
عملی زندگی
نسب عربی
ابن حجر کی رائے ثقہ
ذہبی کی رائے ثقہ
استاد شعبہ بن حجاج ، حمید طویل
نمایاں شاگرد احمد بن حنبل ، علی بن مدینی ، ابن ابی شیبہ
شعبۂ عمل روایت حدیث

ابو وہب عبد اللہ بن بکر بن حبیب سہمی باہلی بصری، آپ بغداد ے رہنے والے تھے۔آپ حدیث نبوی کے راویوں میں سے ایک ہے۔آپ نے دو سو آٹھ ہجری میں وفات پائی۔[1]

سیرت[ترمیم]

آپ کی ولادت ہشام بن عبد الملک کے دور خلافت میں ہوئی۔ احمد بن حنبل اور محدثین نے ان پر اعتماد کیا اور وہ فقہا اور محدثین میں سے تھے۔ انھوں نے اپنے والد بکر بن حبیب، عربی کے شیخ، حمید طویل، ابن عون، سعید بن ابی عروبہ، ہشام بن حسن، حاتم بن ابی صغیرہ، شعبہ بن حجاج اور ان کے طبقے کے لوگوں سے حدیثیں سنی۔ راوی: تلامذہ: علی بن مدینی، احمد بن حنبل، ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق الکوسج، محمود ابن غیلان، عبد اللہ ابن منیر، عبد بن حمید، عباس الدوری، محمد ابن احمد ابن ابی العوام، محمد ابن الفرج الازرق، حارث بن ابی اسامہ اور علی بن حسن بن عبدویہ[2]

وفات[ترمیم]

کہا جاتا ہے کہ آپ کی وفات ماہ محرم سنہ 208ھ میں نوے سال کی عمر میں ہوئی۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سير أعلام النبلاء الطبقة العاشرة عبد الله بن بكر المكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 3- يوليو 2016 آرکائیو شدہ 2018-10-02 بذریعہ وے بیک مشین
  2. سير أعلام النبلاء الطبقة العاشرة عبد الله بن بكر المكتبة الإسلامية. وصل لهذا المسار في 3- يوليو 2016 آرکائیو شدہ 2018-10-02 بذریعہ وے بیک مشین