عزیز علی شیخ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاریخ دان، سفرنامہ نویس، سوانح نگار

اجمالی تعارف[ترمیم]

21 مارچ 1955ء کو حافظ آباد میں پیدا ہوئے، حافظ آباد میں ایم بی ہائی اسکول نمبر 1 اور گورنمنٹ ڈگری کالج میں تعلیم مکمل کی، ان کا تعلق حافظ آباد کے کاروباری خواجہ شیخ گھرانے سے ہے،[1]ان کا خاندان قیام پاکستان سے قبل رسولنگر سے حافظ آباد منتقل ہوا تھا ان کے دادا جان حکیم شیخ غلام حسین کا شمار قیام پاکستان سے قبل اور بعد میں بھی علاقہ کی معتبر شخصیات میں تھا ان کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر مظفر علی شیخ دو مرتبہ حافظ آباد شہر سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں

تصانیف[ترمیم]

  • سعدی اور اتاترک کے دیس میں(1996/سفرنامہ ایران و ترکی)
  • تاریخ حافظ آباد(1997/ ایوارڈ یافتہ)[2]
  • مشاہیر پنجاب
  • چناب سے نیل تک (سفرنامہ مصر)
  • ٹوٹے رشتوں کی بحالی(سفرنامہ بھارت)[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. انسائیکلوپیڈیا پاکستانیکا / کامران اعظم سوہدروی
  2. https://idraklibrary.wordpress.com/2017/10/13/b31/
  3. https://www.nawaiwaqt.com.pk/05-Nov-2016/527204

حوالہ جات