فورٹ سمپسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
فورٹ سمپسن
Liidli Kue
—  گاؤں  —
متناسقات: 61°51′47″N 121°21′18″W / 61.86306°N 121.355°W / 61.86306; -121.355متناسقات: 61°51′47″N 121°21′18″W / 61.86306°N 121.355°W / 61.86306; -121.355
ملک کینیڈا
کینیڈا کے صوبے اور علاقہ جات شمال مغربی علاقہ جات
شمال مغربی علاقہ جات خطہ ڈیچو
حلقہ ناہندہ
مردم شماری ڈویژن خطہ 4
Settled 1803
Village 1822
حکومت
 - میئر سین ویلی
 - سینئر انتظامی افسر سیبستین گوئر
 - شمال مغربی علاقوں کی قانون ساز اسمبلی کا رکن کیون مینی چوچے
رقبہ
 - ارضی رقبہ 78.32 کلومیٹر2 (30.2 میل2)
بلندی 169 میٹر (554 فٹ)
آبادی
 - کُل 1,216
 کثافتِ آبادی 15.5/کلومیٹر2 (40.1/میل2)
منطقۂ وقت Mountain (MST) (یو ٹی سی-7)
 - موسمِ گرما (د‌ب‌و) MDT (یو ٹی سی-6)
Canadian Postal code X0E 0N0
رموز رقبہ 867
Telephone exchange 695
Prices
- Living cost 137.5A
- Food price index 142.1B
ویب سائٹ www.fortsimpson.com>


فورٹ سمپسن (مقامی زبان میں، ایسی جگہ جہاں دریا اکٹھے ہوں) کینیڈا کی ریاست شمالی مغربی ریاست کے علاقے ڈیہلو کا ایک گاؤں ہے۔ یہ آبادی میکنزی اور لیارڈ دریاؤں کے سنگم پر واقع ہے۔ دونوں دریا ماضی میں تجارتی راستوں کے طور پر استعمال ہوتے رہے تھے جو ہڈسن بے کمپنی اور مقامی ڈین لوگ، دونوں کے استعمال میں تھے۔

فورٹ سمپسن ڈیہکو کے وسط میں ہے اور ساؤتھ ناہانی دریا اور ناہانی نیشنل پارک ریزور کے لئے یہاں سے گذرنا پڑتا ہے۔ فورٹ سمپسن ہوائی جہاز، آبی گذرگاہوں یا سڑکوں سے ہو کر پہنچا جا سکتا ہے۔ یہاں سیکنڈری اور ایلیمنٹری سکول بھی موجود ہیں۔ میکنزی ہائی وے کو 1970 اور 1971 میں یہاں تک لایا گیا تھا۔ آبادی کا مرکزی حصہ میکنزی دریا کے جنوبی کنارے کے نزدیک موجود جزیرے پر آباد ہے تاہم صنعتی اور مضافاتی علاقے بشمول ہائی وے اور ائیرپورٹ کے، الگ بنے ہیں۔

آبادی[ترمیم]

2006 کی مردم شماری کے مطابق یہاں کل 1216 افراد آباد تھے۔ زیادہ تر لوگ مقامی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں اور بولی جانے والی زبانوں میں ساؤتھ سلیوی اور انگریزی اہم ہیں۔ 2009 میں ریاست کی حکومت نے اطلاع دی کہ آبادی بڑھ کر 1283 افراد ہو چکی ہے۔

تاریخ[ترمیم]

فورٹ سمپسن پہلے پہل 1803 میں تجارتی چوکی کے طور پر تعمیر ہوا۔ اس وقت اس جگہ کا نام فورٹ آف دی فورکس تھا۔ اس گاؤں میں جولائی 1822 میں ہڈسن بے کمپنی کی طرف سے مستقل آباد کاری شروع ہوئی۔ تب اس کا نام جارج سمپسن تھا جو اس وقت رپرٹس لینڈ کے گورنر کا نام تھا۔ 1910 تک فورٹ سمپسن کو کمپنی ٹاؤن کہا جاتا تھا۔ مقامی زبان میں اسے لیڈی کوئی کہا جاتا تھا یعنی دریاؤں کا سنگم۔

پاپ جاب پال دوم نے ستمبر 1984 میں یہاں آنے کی کوشش کی تھی لیکن دھند کی وجہ سے جہاز نہ اتر سکا اور بعد میں ییلو نائف سے ریڈیائی خطاب میں دوبارہ آنے کا وعدہ کیا۔ ستمبر 1987 میں یہ وعدہ پورا ہوا۔ یہ دورہ دراصل امریکہ کا تھا لیکن انہوں نے فورٹ سمپسن کا بھی چکر لگا لیا۔

ثقافت[ترمیم]

فورٹ سمپسن میں دو سالانہ تہوار منائے جاتے ہیں۔ پہلا تہوار مارچ میں ہوتا ہے جسے بیور ٹیل جمبوری کہتے ہیں۔ یہ سرمائی میلہ ہوتا ہے جس میں روایتی کھیل، برفانی گاڑیوں کی دوڑ اور ٹیلنٹ شو وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

دوسرا تہوار اوپن سکائی فیسٹول کہلاتا ہے جو ہر سال یکم جولائی کو لانگ ویک اینڈ اور کینیڈا کا قومی دن پر یا اس کے آس پاس منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار 2001 سے منایا جا رہا ہے۔ اس میں موسیقی، تھیٹر، دستکاری، بصری فنون وغیرہ کے مظاہرے ہوتے ہیں۔

Flag of Canada.svg کینیڈا