قابل لڑکا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

قابل لڑکا (انگریزی: Eligible bachelor) سے مراد وہ مرد جو بہ طور خاص اس قابل سمجھا گیا ہے وہ شوہر کے طور پر راجح سمجھا جائے۔ اس کے پس پردہ دولت، سماجی مقام یا دیگر شخصی خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں۔

بھارت اور پاکستان جیسے کئی ممالک میں یہ رواج عام ہے کہ شادی کے لیے عورت کی عمر مرد سے چند سال کم ہی ہونی چاہیے۔ اگر کوئی مرد اپنے سے کچھ سال بڑی عمر کی عورت سے شادی کر لے تو اسے عمومًا تنقید یا لعن طعن کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اگر کوئی لڑکی کسی ادھیڑ عمر مرد سے شادی کر لے تو اسے بھی اکثر لوگ عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھتے ہیں۔ یہ سمجھا جاتا ہے معاشی تنگی کی وجہ سے، جہیز کی ادائیگی میں ناکامی کی وجہ سے یا مال و دنیوی متاع کی طمع کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا تھا۔ ایسے جوڑوں پر طرح طرح کے جملے کسے جاتے ہیں اور کبھی ان کی پیٹھ پیچھے اور کبھی ان کے سامنے ہی ان کو برا بھلا کہہ کر تضحیک کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔[1]

ایضًا کسی ایسے مرد سے اگر رشتہ طے کیا جائے جو کچھ کماتا نہ ہو، اسی آمدنی کے ذریعے سے قاصر ہو تو بھی لوگ اسے برا سمجھتے ہیں۔ مرد کا گھر کے کام کاج سے جڑا اور بیوی کا باہر کمانے میں مشغول بھی لوگ برا سمجھتے ہیں۔


مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]