مندرجات کا رخ کریں

لختبال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Luchtbal
اسٹیشن آنتورپ-لُختبال، ٹرام لائین 6
اسٹیشن آنتورپ-لُختبال، ٹرام لائین 6
ملکبلجئیم کا پرچم بیلجیئم
شہرآنتورپن
صوبہاینٹورپ (صوبہ)
ڈاک رمز2030

لُختْبال (ولندیزی : Luchtbal) بلجیئم کے شہر اینٹورپن میں اینٹورپ (صوبہ) کے شمال میں ایک محلہ ہے۔ یہ نُوردرلان (سڑک) کے ساتھ واقع ہے اور اس کے مغرب میں بندرگاہ اور جنوب میں البرٹ کینال، رِنگ روڈ اور سپورلائن 12 آنتورپ ٹرام لائن موجود ہے۔

تاریخ[ترمیم]

قبل 1927ء، اس ضلع کا شمالی محلہ ایکرن کے ضلع کا حصہ تھا اور اس کا جنوبی حصہ مَیرکسم میں آتا تھا۔ دَ وَوسَسْخائن (جسے ووس یا اَومّ بھی کہتے ہیں)، یہ لارسے بیک کی نچلی حدود ہے ، جس نے دونوں بلدیات کے مابین سرحد قائم کی۔