لیون بلوم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Leon Blum

لیون بلوم

پیدائش: 1872ء

انتقال: 1950ء

فرانسیسی سوشلسٹ پارٹی کا لیڈر اور فرانس کا پہلا سوشلسٹ وزیراعظم ۔ پیرس کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوا۔ 1919ء میں ایوان نمائندگان کا رکن منتخب ہوا۔ 1936ء میں شکست ہوگئی۔ لیکن اس مختصر عرصے میں لیون نے چند انقلابی اصلاحات کیں۔ مزدوروں کے کام کے اوقات کم کیے۔ امداد باہمی کے قوانین نافذ کیے۔ بینک آف فرانس کو ازسرنو منظم کیا اور تمام بڑی بڑی صنعتوں کو قومی تحویل میں لے لیا۔

1940ء میں جرمنوں کی پٹھو وستی حکومت نے اسے گرفتار کر لیا 1942ء میں مقدمہ چلا، لیکن حکومت نے عوامی ردعمل کے خوف سے اسے جرمنوں کے حوالے کر دیا۔ جنھوں نے اسے بیگار کیمپ میں بھیج دیا۔ جہاں سے 1945ء میں اتحادی فوجوں نے اسے رہائی دلائی۔ 1946ء میں چند ہفتے وزیراعظم رہا۔ پھر اقوام متحدہ میں فرانسیسی مندوب مقرر کیا گیا۔