مالیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
قدیم مصر میں کسانوں کو مالیہ ادا نہ کرنے پر گرفتار کیا جا رہا ہے

مالیات یا ٹیکس وہ رقم ہے جو کسی ملک کی حکومت لوگوں کی آمدنی یا پیداوار یا فروخت کے ایک حصے کے طور پر رکھ لیتی ہے۔ یہ حکومت کے وسائل کا ایک اہم حصہ ہے اور اس کا مقصد حکومت چلانا اور لوگوں کی فلاح بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔ اس کے لاگو ہونے کے ثبوت قدیم زمانے سے اس کے نفاذ کو دکھاتے ہیں مثلاً قدیم مصر میں فراعین کے زمانے میں بھی یہ لاگو ہوتے تھے اور ادا نہ کرنے والوں کو سزا ملتی تھی۔[1]

مقاصد[ترمیم]

قدیم زمانے سے مالیات کے نظام کا مقصد حکومتی اخراجات چلانا تھا مثلاً جنگ کے اخراجات یا انتظامی اخراجات یا بعض علاقوں میں عوام کی فلاح پر اخراجات وغیرہ۔ جدید زمانے میں نظامِ مالیات کو معیشت کی درستگی کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً طلب کو اپنی حدود میں رکھنے کے لیے یا اشیاء و خدمات کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے۔

متعلقہ مضامین[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ قدیم زمانے میں مالیات کا نفاذ، یونیورسٹی آف پینسلوانیا آلمانک جلد 48