سفیدموتیا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(موتیا بند سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
سفیدموتیا
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
Cataract in human eye.png
نفوذی illumination کو استعمال کرتے ہوئے slit lamp سے آنکھ کا امتحان، جس میں موتیا بند کی دھندلاہٹ کو بڑا کر کہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اکڈ-10 H25.-H26., H28., Q12.0
اکڈ-9 366
معطیات 2179
میڈلائین 001001

سفیدموتیا (انگریزی:Cataract) آنکھ کے عدسے یا اس عدسے کے کیسے (capsule) میں آجانے والی غیرشفافی یا دھندلاہٹ اور یا تاریکی کو کہا جاتا ہے جسکی وجہ سے بصارت متاثر ہوتی ہے، اسکا تعلق اکثر و پیشتر ضعیفی یا بزرگی سے ہوا کرتا ہے اور اسی وجہ سے اسکو عمررسیدگی کا مرض بھی سمجھا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ مرض کسی چوٹ یا شدید طاقت کی اشعاع (radiation) آنکھ پر آنے کی وجہ سے بھی پیدا ہوجاتا ہے، مزید یہ کہ چند اقسام میں یہ اپنی نوعیت میں وراثتی بھی ہوتا ہے۔

وجۂ تسمیہ[ترمیم]

اس کیفیت مرض کو موتیا بند کہنے کی وجہ یہ ہے کہ جو دھندلاہٹ نظر آتی ہے وہ ایک سفید موتی یا مروارید کی مانند ہوتی ہے اور چونکہ وہ روشنی کا راستہ یا باالفاظ دیگر بصارت کی راہ کو بند کرتی ہے اسی وجہ سے اسکو موتیا بند کہا جاتا ہے۔ فارسی میں اسکو آب مروارید کہا جاتا ہے اور اسکی وجہ بھی اسکا گرتی ہوئی آبشار کے پانی کی مانند سفید ہونا ہے، جبکہ عربی میں اسے الماء الابیض اور یا پھر طبی الفاظ میں الساد بھی کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے cataract اس وجہ سے کہتے ہیں کہ لفظ cataracta (جو کہ یونانی کے katarhaktes سے نکلا ہے) کے معنی آبشار کے ہوتے ہیں اور چونکہ یہ دھندلاہٹ آنکھ میں ایک آبشاری سفید پانی کے سے پردے کی مانند اترتی ہے یا گرتی ہے جو کہ اسکی انگریزی وجۂ تسمیہ سمجھی جاتی ہے؛ مزید یہ کہ لاطینی میں اسکا ایک متبادل مفہوم portcullis کا بھی آتا ہے جسکے معنی ایک قسم کے دروازے یا کواڑ کے ہوا کرتے ہیں لہذا یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اسی رکاوٹ کے مفہوم کی وجہ سے اسکا نام cataract پڑ گیا۔