میرزاابوالفضل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میرزا ابوالفضل۔حاجی علی شیرازی کے پڑ پوتے تھے۔ 1865ء میں پیدا ہوئے۔[1]

سلسلہ نسب[ترمیم]

غریب القرآن میں یوں درج ہے کہ میرزا ابوالفضل بن فیاض بن نو روز علی بن حاجی علی شیرازی۔[2]

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم انھوں نے بنگال میں حاصل کی اور امتیازی کامیابیوں کی بدولت بیرونی وظیفہ پر برلن جا کر یم۔ اے اور پی۔ایج۔ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ایم۔اے انھوں نے سنسکرت میں بھی کیا تھا اور طب انگریزی کی اعلی اسناد بھی حاصل کیں۔ جرمنی میں انھیں ہومیو پیتھکطریق علاج سے دلچسپی پیدا ہوئی اور پھر اس فن میں انھوں نے جرمنی اور امریکا سے اعلی ترین امتحانات کامیاب کیے۔[3]

نہرو خاندان سے تعلقات[ترمیم]

بیرونی ممالک سے واپسی کے بعد کچھ عرصہ کلکتہ میں اور پھر الہ آباد میں سکونت اخیتار کی۔ موتی لال نہرو میرزا سے بڑی شفقت سے پیش آتے تھے۔ انھوں نے ہومیوپیتھی کی بیرونی ممالک سے اپنے لیے منگوائی کتابیں انھیں تحفتاً دی تھیں۔ جب جواہر لال نہرو الہ آباد میونسپلٹی کے صدر چنے گئے تو انھوں نے میرزا ابوالفضل کو بھی میونسپلٹی میں ایک خدمت تفویض کی۔ 1929ء کے لگ بھگ وہ الہ آباد میں مقیم تھے،[4]

حیدرآباد (ہند) میں آمد[ترمیم]

میرزا ابوالفضل 1937ء میں پروفیسر جمیل الرحمن کی دعوت پر حیدرآباد آئے اور ہومیوپیتھک کو بطور پیشہ اختیار کیا۔حیدرآباد میں ساگر ٹاکیز کے سامنے ان کا مطب تھا۔

کلکتہ کی مذہبی کانفرنس میں شرکت[ترمیم]

میرزا ابوالفضل نے 1909ء میں کلکتہ میں منعقد ہونے والی مذاہب کانفرنس میں ایک مقالہ اسلام پر پڑھا تھا جو رسالہ کی شکل میں ISLAM WHAT IT IS کے عنوان شائع ہوا تھا۔اس کی دوسری اشاعت ڈاکٹر حسن الدین احمدنے ٹائمس آف انڈیا پریس ممبئی سے 1949ء میں THE FAITH OF ISLAM کے عنوان سے شائع کیااور انھوں نے اس کا اردو ترجمہ بھی اسلام اور اس کی حقیقت کے عنوان شائع کیا۔[5]

رحلت اور تدفین[ترمیم]

1956ء میں91 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ دائرہ میر مومن تدفین عمل میں آئی۔[6]
  1. ڈاکٹر حسن الدین احمد (۲۰۰۲)۔ مجلس۔ حیدرآناد: عزیز باغ ، نور خان بازار، حیدرآباد ۵۰۰۰۲۴ (آندھرا پردیش)۔ صفحہ: ۳۸ 
  2. ڈاکٹر حسن الدین احمد (۲۰۰۲)۔ مجلس۔ حیدرآناد: عزیز باغ ، نور خان بازار، حیدرآباد ۵۰۰۰۲۴ (آندھرا پردیش)۔ صفحہ: ۳۳ 
  3. ڈاکٹر حسن الدین احمد (۲۰۰۲)۔ مجلس۔ حیدرآناد: عزیز باغ ، نور خان بازار، حیدرآباد ۵۰۰۰۲۴ (آندھرا پردیش)۔ صفحہ: ۳۳ 
  4. ڈاکٹر حسن الدین احمد (۲۰۰۲)۔ مجلس۔ حیدرآناد: عزیز باغ ، نور خان بازار، حیدرآباد ۵۰۰۰۲۴ (آندھرا پردیش)۔ صفحہ: ۳۴ 
  5. ڈاکٹر حسن الدین احمد (۲۰۰۲)۔ مجلس۔ حیدرآناد: عزیز باغ ، نور خان بازار، حیدرآباد ۵۰۰۰۲۴ (آندھرا پردیش)۔ صفحہ: ۳۵ 
  6. ڈاکٹر حسن الدین احمد (۲۰۰۲)۔ مجلس۔ حیدرآناد: عزیز باغ ، نور خان بازار، حیدرآباد ۵۰۰۰۲۴ (آندھرا پردیش)۔ صفحہ: ۳۸