وانڈہ جندر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

درجہ بندی[ترمیم]

گاؤں

متناسقات[ترمیم]

32° 15' 58" North, 70° 21' 57" East

نام[ترمیم]

علاقے کے مکینوں کے مطابق وانڈہ جندر کا نام یہاں ماضی میں رہنے والے جندر نامی کسی بزرگ کی وجہ سے پڑا ہے_

وانڈہ جندر[ترمیم]

وانڈہ جندر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک چهوٹا سا گاؤں ہے_جو کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع ہے_وانڈہ جندر یونین کونسل گلوٹی سے منسلک ہے_یہ علاقہ ملک کے دار الحکومت اسلام آباد سے دو سو اکہتر 271 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے_اور شہر ڈیرہ اسماعیل خان سے 40 چالیس کلومیٹر دور ہے_ وانڈہ جندر ایک پسماندہ علاقہ ہے_صاف پانی کی سہولت موجود نہیں ہے_تعلیم کا فقدان ہے_علاج معالجے کے لیے کوئی سہولت موجود نہیں ہے_لوگوں کی اکثریت زراعت کے پیشے سے منسلک ہے_لوگ علاج معالجے اور سودا سلف لانے کے لیے بارہ کلومیٹر دور بازار درہ پیزو کا رخ کرتے ہیں_شہر سے ملنے کے لیے پکی سڑک موجود نہیں ہے_

محل وقوع[ترمیم]

وانڈہ جندر کے آس پاس جو گاؤوں واقع ہیں، ان میں بہاؤل خیل،هوڑی،ککری،وانڈہ کالی،وانڈہ چنڈہ اور یونین کونسل گلوٹی شا مل ہے_

مکینوں کا پیشہ[ترمیم]

وانڈہ جندر ایک بارانی زرعی علاقہ ہے،اس لیے گاؤں کے اکثر لوگوں کا پیشہ ذراعت اور کهیتی باڑی ہے_ لیکن دوسرے پیشوں سے تعلق رکهنے والے لوگ بهی موجود ہیں_

تعلیم[ترمیم]

گاؤں میں تعلیم کا فقدان ہے_دو تین پرائمری و مڈل اسکول موجود ہیں_لیکن سہولیات کی عدم موجودگی کی وجہ سے تعلیم یافتہ افراد کی کمی ہیں_

حوالہ جات[ترمیم]

ڈیرہ اسماعیل خان میں پتهروں کے زمانے کا گاؤں http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=42730[مردہ ربط]