ویکیپیڈیا:ویکیپیڈیا ایک لاکھ مضامین اور صارفین کے تاثرات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اردو ویکیپیڈیا کے ایک لاکھ مضامین کے ہدف کو پورا کرنے کے بارے میں صارفین سے چند سوالات[ترمیم]

مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟
اردو ویکیپیڈیا کے منظر و پس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟
بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟
کیا آپ کے پاس کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟
اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

صارف دائود مجوکہ کے جوابات[ترمیم]

آگے کی حکمت عملی یہ ہونی چاہئے کہ ایک لاکھ کا ہدف حاصل کرنے کے بعد ان ایک لاکھ مضامین کو مکمل کیا جائے۔ اکثر مضامین محض چند سطور پر مشتمل ہیں اور کوئی قابل ذکر معلومات نہیں رکھتے۔

اسی وجہ سے اردو ویکیپیڈیا کم استعمال ہوتا ہے۔ اگر اردو ویکیپیڈیا کا معیار بہتر ہو سکا تو لوگوں کو اس کی طرف توجہ پیدا ہو گی اور مضامین کی تعداد بھی بڑھنے لگے کی۔ — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست Dawoodmajoka (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آگے کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟

  1. پہلے ایک لاکھ مضامین مکمل کیئے جائیں۔ کوشش کی جائے کہ جو مضامین انگریزی یا اور کسی زبان کے ویکیپیڈیا پر موجود ہیں لیکن اردو دائرہ المعارف پر موجود نہیں، ان کا ترجمہ کر کے یہاں رکھا جائے۔ اس سے کچھ دوسرے متعلقہ مضامین بھی معلوم ہو جائیں گے جن کے بارے میں اردو ویکیپیڈیا پر مواد موجود نہیں ہے۔
  2. اس سلسلے میں تعارفی پیرا کے علاوہ ان پیروں کا ترجمہ کیا جائے جس میں نئے مضامین کیلئے حوالہ جات نکلتے ہوں۔
  3. ان مضامین کی تمام سرخیاں شامل کر دی جائیں۔
  4. بعد تکمیل ہدف، ان مضامین کی مزید بہتری کی کوشش کی جائے۔

اردو ویکیپیڈیا کے منظروپس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟

میرے خیال میں اگر اس سے مراد ظاہری پس منظر میں اگر سفید رنگ کی بجائے کوئی اور ہلکا رنگ استعمال کیا جائے تو بہتر ہو گا۔ عام صارف کیلئے استعمال کی ہدایات مزید بہتری کی متقاضی ہیں۔

بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟

میں فی الحال بطور مصنف ویکیپیڈیا پر کام کر رہا ہوں۔ اور مستقبل میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

کیا آپ کے کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟

میرے خیال میں یہ سوال وضاحت طلب ہے۔البتہ اگر ذاتی معلومات سے مراد اگر کسی شعبہ سے متعلق معلومات ہیں تو میں ضرور ان میں سے آگے حصہ ڈالوں گا۔

اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
اسکی سب سے بڑی افادیت یہ ہے کہ ہر کوئی اپنی معلومات سے اس میں حصہ ڈال سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں سے آسانی معلومات تلاش کی جا سکتی ہیں۔ اور حوالہ جات بھی شامل کیئے جا سکتے ہیں۔ شراکت کی وجہ سے ایک مضمون کو دوسرے صارف بھی بہتر کر سکتے ہیں اور بہتری کی تجاویز بھی دے سکتے ہیں۔

جوگی ڈان کے جوابات[ترمیم]

1. آگے کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟

  • سندھ متعلقہ مضامین ترجیح دی جانی چاہئے۔
  • اس سلسلے میں سندھی وکیپیڈیا کے مضامین بھی ترجمہ کیے چاہئے ۔

2. اردو ویکیپیڈیا کے منظروپس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟

  • یہ ایک رنگارنگ کی طرح ہونا چاہئےیہ ایک رنگارنگ کی طرح ہونا چاہئے۔

3. بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟

  • میں بطور مصنف ویکیپیڈیا پر سندھ متعلقہ موضوعات کو مکمل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا۔

4. کیا آپ کے کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟

  • میں کمپیوٹر سے متعلق موضوعات کی سمت میں شراکت کروں گا۔

5. اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

  • اردو وکی پیڈیا اس میں اضافہ کرنا چاہئے، معلوماتی اور آسانی سے سمجھ میں آتی ہے اور اس کے صارفین کے علاوہ سندھی وکیپیڈیا کی طرف توجہ دینی چاہئے۔Jogi don (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:02, 10 دسمبر 2015 (م ع و)

محمد شعیب کے جوابات[ترمیم]

مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟

مستقبل میں اردو ویکیپیڈیا میں مزید مضامین کے اضافہ کے ساتھ پہلے سے موجود مضامین میں اضافہ اور ان کا معیار بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی جائے، اس کے لیے سہ ماہی منصوبہ ایک مفید اور بارآور حکمت عملی رہی ہے، اسی کو جاری رکھا جائے نیز دیگر مفید منصوبے کا آغاز بھی زیر غور ہے۔ اسی کے ساتھ اردو ویکیپیڈیا چونکہ اب بڑی ویکیوں کی صف میں شامل ہونے جا رہی ہے لہذا اسے تکنیکی اعتبار سے بھی اس قابل بنایا جائے اور اردو کمیونٹی سے ایک مضیف بھی لازماً نامزد کیا جائے۔

اردو ویکیپیڈیا کے منظر و پس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟

اردو دنیا کا عظیم الشان منصوبہ جس کے پس منظر میں یہی افکار کارفرما رہے اور ہیں کہ اسے حقیقی معنوں میں موسوعہ کی شکل دی جائے اور اردو دنیا کے حقیقی علمی منظرنامہ پر اس کی علیحدہ اور نمایاں شناخت ہو، طلباء و اساتذہ کے ساتھ اردو کا ایک عام قاری بھی اس سے استفادہ کر سکے۔

بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟

قابل افتخار وابستگی لیکن تعاون ناقص۔

کیا آپ کے پاس کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟

فی الحال تو ایسا کچھ نہیں ہے۔

اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

اردو ویکیپیڈیا ایک ایسی کتابی دنیا جہاں جگہ (space) کی کوئی کمی نہیں، بے نہایت جگہ جہاں جتنی چاہے معلومات لکھ دی جائیں سب کی سب شائع ہو جائے گی، برخلاف ورقی کتب اور ان کے ناشرین کے۔ اور یہ تمام سہولتیں بالکل مفت اور آزاد مصدر، مواد کے نقل کے لیے کوئی قدغن نہیں۔ :) یہ صارف منتظم ہے—خادم—  09:16, 10 دسمبر 2015 (م ع و)

صارف محمد افضل کے جوابات[ترمیم]

  • آگے کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟
میرے خیال میں آگے ہمیں اردو ویکی پر موجود مضامین کے معیار میں بہتری لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔
  • اردو ویکیپیڈیا کے منظروپس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟
میرے خیال میں ایک بڑے عرصے تک لوگ اردو ویکی سے انجان رہے یا بنے صرف ان سائنسی مضامین کی وجہ سے جن میں انتہائی بوجھل قسم کی اردو استعمال کی گئی ہے بعض مضامین میں موجود الفاظ تو خود صارفین نے ہی ایجاد کی ہیں۔البتہ اب اس حوالے سے کسی حد تک بہتری آرہی ہے۔
  • بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟
مجھے زبان اردو پر فخر ہےاگرچہ یہ میری مادری زبان نہی لیکن میرا خیال ہے کہ دنیا نے اس زبان کی قدر و اہمیت ویسی نا پہچانی جیسا کہ یہ حق رکھتی ہے۔پس دنیا کو اس بات کا ادراک کروانے کے لئے یہ سب میری کاوشیں ہیں۔
  • کیا آپ کے کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟
ذاتی معلومات تو شاید میں ان مضامین کو قرار دوں جو کہ میرے آبائی علاقے سے متعلق ہیں یہ علاقہ گلگت بلتستان کا ہے جہاں دنیا کی بیشتر بلند پہاڑی چوٹیاں واقع ہیں۔لیکن اس خطے کی تاریخ و دیگر چیزوں سے لوگ کم ہی واقف ہیں میں نے ان ہی حوالے سے کئی مضامین انگریزی ویکی اور اردو پر لکھے ہیں۔
  • اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
اردو ویکی اگرچہ یورپی زبانوں میں موجود ویکی جیسی اہمیت تو فی الحال اختیار نہی کر پائی ہے ۔انشاءاللہ یہ تمام علوم بشمول اردو ادب کے حوالے سے ایک اہم ذخیرہ بن کر سامنے آئے گی۔نیز یہ ویکی پاک و ہند کے عوام کو بھی قریب لانے کا باعث بن سکتی ہے۔ 06:33, 10 دسمبر 2015 (م ع و)

(میرے خیالات سے قارئین کا متفق ہونا ضروری نہی)

مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟
مضامین کی تعداد کو 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچانے کے بعد مضامین کی درجہ بندی، سانچہ جات کو مکمل کرنے اور زمرہ سازی پر توجہ دینی چاہیے۔ صفحات کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار اس لیے کہ ایک ویکیپیڈیا پر مضامین کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ تھی، بعد میں وہ 99ہزار پر آگئی، ایسا نہ ہو کہ ہم بھی کسی انتظامی چکر میں صفحات کم کرابیٹھیں اور وہ ایک لاکھ سے نیچے چلے جائیں۔
اردو ویکیپیڈیا کے منظر و پس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟
سوال واضح ہونا چاہے۔ منظر اور پس منظر سے مراد اگر ویکیپیڈیا ویب سائٹ اور ویب سائٹ پر کام کرنے والے ہیں تو دونوں ہی بہترین ہوتے جا رہے ہیں۔ ماشاء اللہ عبید بھائی اور شعیب بھائی تیکنیکی امور کو بہت اچھی طرح سنبھالے ہوئے ہیں۔ منظر اور پس منظر سے اگر آپ کی مراد حال اور ماضی ہے تو حال ماضی کی نسبت بہت بہتر ہے اوران شاء اللہ مستقبل بھی کافی بہتر ہوگا۔
بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟
اس حوالے سے کافی شرمندگی ہے۔میں بہت بہتر اور زیادہ کام کرسکتا تھا، لیکن مجبوراً ترجیجات کو تبدیل کرتےہوئے اردو ویکیپیڈیا کو دوسرے نمبر پر کرنا پڑا۔ کوشش کرتا ہوں کہ نئے نئے دوستوں کو اردو ویکیپیڈیا سے متعارف کرا سکوں۔
کیا آپ کے پاس کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟
جی کرتا ہی رہتا ہوں، اردوویکیپیڈیا پر بھی اور دوسرے بلاگز پر بھی۔
اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟
اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت تو اپنی جگہ پر واضح ہے، اس پر تو مضامین لکھے جا سکتےہیں۔ اردوویکیپیڈیا اب بھی بہت فائدہ مند ہےا ور مستقبل میں بھی اس کی افادیت میں کمی نہیں آئے گی۔امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:17, 10 دسمبر 2015 (م ع و)

سوال:مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آپ کیا مشورہ دیتے ہیں؟

جواب:میں مستقبل میں اردو ویکیپیڈیا میں نئے مضامین لکھنے کے ساتھ ساتھ پرانے مضامین کی نوک پلک سنوارنے کا مشورہ دیتا ہوں اور یہ تجویز پیش کرتا ہوں کہ پشتو، پنجابی، سندھی اور دیگر علاقائی زبانوں کے ویکیپیڈین کو بھی اردو ویکیپیڈیا میں تعاون کرنے کی درخواست کی جائے ، سانچہ سازی، زمرہ جات، ابواب، موڈیولز یا جس کو جوبھی ہنر آتا ہے وہ اپنی بساط کے مطابق اردو ویکیپیڈیا کے ساتھ تعاون کرے تاکہ یہ ویکیپیڈیا بھی دیگر ویکیپیڈیاوں کی طرح مقبول ہو۔

سوال:اردو ویکیپیڈیا کے منظر و پس منظر پر آپ کے تاثرات کیا ہیں؟

جواب:اردو ویکیپیڈیا کو دنیا کا ایک ایسا معیاریانسائکلوپیڈیا بنایا جائے جس پر ہر کوئی اعتماد کرسکے اور اس کے مقالات میں جوکمی رہ گئی ہے بجائے ان پر حذف شدگی کاسانچہ چسپان کرنے کی بجائے اس کو ٹھیک کیا جائے، جب نیا صارف ویکیپیڈیا کا رخ کرتا ہے تو اسے ویکیپیڈیا کے قواعد و ضوابط اور اصول کا پتہ نہیں ہوتا اور وہ جب کوئی مقالہ تحریر کرتا ہے تو اس کی تحریر پر حذف شدگی کا سانچہ لگانے سے اس کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور وہ دوبارہ ویکیپیڈیا کا رخ نہیں کرتا، اس لیے میری تجویز ہے کہ ہر صارف کا احترام کیا جائے اور اس کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

سوال:بطور اردو ویکیپیڈیا صارف آپ اپنی وابستگی اور اپنے تعاون پر کیا کہیں گے؟

مجھے فخر ہے کہ میں اردو ویکیپیڈیا کا حصہ ہوں اور اپنی بساط کے مطابق مقالات اور تصاویر کی شکل میں اس ویکی کے ساتھ تعاون کررہا ہوں اور ان شاء اللہ آئندہ بھی تعاون جاری رکھوںگا۔

سوال:کیا آپ کے پاس کچھ ذاتی معلومات ہیں جو آپ دنیا کے آگے شیئر کرسکتے ہیں؟

جواب:میں ایک لسانی ماہر ہوں اور اس وقت پاکستان، افغانستان، کشمیر اور ہندوستان کو زبانوں کے سافٹویر پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں اور پاکستان کی چالیس مادری زبانوں کو ایک سافٹویر کے زریعے تحریر کے قابل بناکر لسانیات کے شعبے میں عالمی ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا ہے اس شاندار کارکردگی پر مجھے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر گولڈمیڈلز، ایوارڈز و اعزازات سے نوازا جاچکا ہے جن میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان گولڈمیڈل، پرائد آف دی نیشن گولڈمیڈل، شندور ایوارڈ، اینوویٹیو انیشیٹو ایوارڈ، چترال ھیومن ڈولپمنٹ ایوارڈ، یاسراللہ شہید ایوارڈ، انٹرنیشنل اینوویشن ایوارڈ، پاکستان یوتھ آئکون ایوارڈ اور رائل کامن ویلتھ سوسائٹی لندن کی طرف سے ایسوسی ایٹ فیلوشپ کی اعزازی ڈگری سے بھی نوازا گیا ہے اور این -پیس ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی ہوئی ہے ،کئی کتابیں جن میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کا منظوم کھوار ترجمہ، کھوار قاعدہ، گل وبلبل، گلزوخ، گلدان رحمت ، گلدستہ ء رحمت ، چترالی گرامر اور کئی دیگر تخلیقات شامل ہیں۔

سوال:اردو ویکیپیڈیا کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں آپ کیا کہیں گے؟

جواب:اردو ویکیپیڈیاکی اہمیت کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ یہ ایک انسائکوپیڈیا کے ساتھ ساتھ اردو زبان کا ایک سرچ انجن بھی ہے ، اور اس کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ ایک آزاد ویکیپیڈیا ہے جسے ہر کوئی مرتب کرسکتا ہے۔۔رحمت عزیز چترالی 16:08, 10 دسمبر 2015 (م ع و)

ہمیں سب سے پہلے معیار کو ترجیح دینی چاہیے، تعداد مضامین کے چکر سے نکلنا ہو گا، اگر مزید نئے لکھنے والے راغب کرنے ہیں تو، جب آپ کچھ تیار مال پیش کریں گے تب ہی لوگ اسے دیکھ کر آپ کے ساتھ شامل ہونا پسند کریں گے۔ آنے والوں کے لیے مختصر تریں مواد کا پہاڑ کھڑا کرنا، انھیں مایوس کرنے جیسا ہے، میں خود بعض دفعہ پریشان ہو جاتا ہوں کہ آخر کب ہم ان سارے صفحات کو معیاری مضمون کی شکل دے سکیں گے۔ کیا اگلے دس تک؟ اور میری ہمت جواب دینے لگتی ہے۔ چند دن پہلے میرے ساتھ یہی ہوا، اور میرا دل اچاٹ ہونے لگا، خاص کر اس وقت جب میں ذاتی ترامیم میں اضافہ کرنے کی کوششیں دیکھتا ہوں اور چند الفاظ لکھ کر، پھر اتنا ہی وقت لگا کر کوئی اسے اپنا لکھا؛ مضمون بنا کر، اپنے صارف صفحہ کی زینت بنا دیتا ہے تو میں دل برداشتہ ہو جاتا ہوں۔ ہمیں میرا مضمون کا مسئلہ بھی اٹھانا ہو گا کہ آیا کب کوئی صارف کسی مضمون کو، اپنے کام کے طور پر اپنے صارف صفحہ پر اعلانیہ شامل کر سکتا ہے۔ دوسروے ویکیوں پر متحرک صارفین بھی اپنے کام کو صارف صفحہ پر پیش کرتے ہیں مگر وہ صرف منتخب اور بہترین قرار پانے والے صفحات ہوتے ہیں، یا وہ صفحات جو پورے مضمون کی صورت اختیار کر چکے ہوں اور ان میں ان کا حصہ 50٪ سے زا‏ئد ہو۔ آخر میں ایک ایسے مضمون میں کیوں اضافہ کروں گا، جس کو کسی نے ایک سطر لکھ کر اپنے نام کر لیا ہو۔ ہمیں 200 کے بی سے کم کے صفحات، (جن میں صرف ایک دو الفاظ پر مشتمل، صرف معنی یا اردو مترادف دیا گیا ہے، ان کو حذف کرنا ہو گا، تا کہ جو لکھنا چاہیے وہ لکھے، اور اس کا نام ہو۔ وہ صفحات جن میں ایک دو سطر سے زائد کا مواد نہیں، اور ان کے لکھنے والے ویکی سے گزر گئے، ان کو لکھنے کی پیشکش کیجائے، منتظم صفحہ حذف کرے اور جو صارف لکھنا چاہے اب وہ اس کو نئے سرے سے لکھے تا کہ جو محنت کر اس کا نام ہو۔ اس طرح ایک طرف دیوار بن جائے گی ،کہ جو ایک سطر سے اپنا نام پیدا کرنا چاہتا ہے، وہ سچ میں کچھ لکھنے کی زحمت کرے گا۔ یاد رکھیے، مجھے پتہ ہے کہ بطخ ایک پرندہ ہے تب ہی میں اسے تلاش کر رہا ہوں، اب آپ اگر مجھے پھر وہی بتائیں کہ بطخ ایک نہ اڑ سکنے والا پرندہ ہے تو، میں دوبارہ آپ کے اردو ویکی پر آنے کی زحمت نہیں کروں گا۔ 2005ء میں 25 دسمبر کا صفحہ شروع کیا گیا، مگر 10 سال بعد میں نے اس میں ترمیم کی ہے، اور اضافہ کیا ہے، جو مواد ہے وہ سب میں نے شامل کیا ہے، ترجمہ کیا ہے محنت کی ہے، ایسے 365 صفحات ہیں، جن میں صرف سانچہ اور سرخیاں ہیں مواد کوئی نہیں۔ پچھلے سال ٹھیک انہی دنوں میں نے ان صفحات کو بہتر کرنے کے لیے بار بار ترغیب دی مگر سال گزر گیا، اور کچھ نہ ہو سکا۔ کوئی صارف کچھ بھی نہ کرے روز صرف ایک تاریخ کا صفحہ درست کر دے، ایک سال میں وہ ہم کو 365 صفحات دے سکتا ہے۔ انہی صفحات کا مواد استعمال کر کے ہم صفحہ اول پر آج کا دن شروع کر سکتے ہیں۔ میں 25، 26، 27 دسمبر میں مواد شامل کیا ہے، روز ایک دن کچھ وقت دے کر اسے درست کر رہا ہوں۔ تا کہ 25 دسمبر سے اسے صفحہ اول کا حصہ بنا لوں۔ یہ صرف ایک منصوبہ ہے جس کا میں نے ذکر کیا ہے۔ اس میں نہ تو کسی نے کچھ اۂگ سے کرنا ہے نہ کرنے کی حاجت ہے، بس جس بھی شخصیت، یا اہم بات پر (جس میں سن کا ذکر ہو) مضمون لکھیں، تاریخ پیدائش کا صفحہ کھولیں، جیسے محمد علی جناح کا صفحہ دیکھا یا لکھا، تو اب 25 دسمبر کا صفحہ کھول کر پیدائشیں میں اور وفات کی تاریخ کا صفحہ کھول کر اس میں وفیات کے تحت، سال ڈال کر آدھمی سطر لکھ دیں، بانی پاکستان اور پہلے گورنر جنرل۔
سب سے اہم یہ ہے کہ مزید صارفین لکھنے کی طرف کیوں نہیں آتے؟ اس کی کئی وجوہات ہیں سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ، اردو ہی انسٹال نہیں کرتے، اردو کی بورڈ کا استعمال انھیں مشکل لگتا ہے۔ مفت میں کیوں لکھیں، یہ ہی نہیں پتہ کہ ہم بھی ترمیم کر سکتے ہیں، کیسے ترمیم کریں، صفحہ کھول بیٹھیں تو بھانت بھانت کے ٹیگ اور انگریزی وغیرہ کے حوالہ جات کے اندر اردو بکھری ہوئی دیکھ کر ڈر جاتے ہیں کہ پتہ نہیں یہ کیا نکل آیا ہے۔ شرم، جھھک اور غلطی کرنے کا خوف۔سب سے پہلے اردو دنیا کو اردو انسٹال کرنے ، کلیدی تختہ کو تین چار استعمال کرنے کی ترغیب دلانا ہو گی، جب تک لوگ یہ دو کام نہیں کریں گے، نئے لکھنے والے نہيں ملیں گے۔

دوسرے مسائل کا حل ہے، تعارف اور معاونت کے صفحات کو بہتر کرنا اور جو بہت سارے نہیں ہیں، ان کو جلد سے جلد لکھنا۔ اگر ہم اگلے تین ماہ کوئی صفحہ نا شروع کریں اور صرف معاونت اور ویکیپیڈیا نام فضا کو وقت دیں، فیس بک اور ديگر ذرائع سے لوگوں کو اردو انسٹال کرنے، اردو کی بورڈ کا استعمال کرنے کی طرف لانے کی کوشش کریں تو، ہم ویکیپیڈیا کو قابل توجہ بنا سکیں گے۔ باقی مسائل کہ صفحہ ترمیم کے لیے کھولیں تو بندہ پریشان ہو جاتا ہے ، (جیسے میں خود ہوا تھا) اس کا بہتر حل بصری خانہ ترمیم ہے۔

امید سے ہی سارا کام ہوتا ہے، اردو ویکیپیڈیا ایک انگریزی جملے سے شروع ہوا تھا۔ آج ہم ہر ماہ 50 ہزار ترامیم کر رہے ہیں۔ ایک لاکھ کا ہدف پورا کرنے کے قریب ہیں۔ زمرہ جات میں ہم بہت ہی بہتر جا رہے ہیں۔ آلات میں ہم بڑے ویکیوں کے مقابل کھڑے ہیں۔ ہم اور ہمارے رویےسے پشتو، پنجابی، اور سندھی ویکی میں بھی جان آ گئی ہے۔ کل جب میں آیا تھا تھا، ایک طاہر بھائی متحرک تھے، مگر آج ہم 60 لوگ ہیں جن کی ایک ماہ میں کچھ نا کچھ ترامیم ہیں۔ ہم لڑتے ہیں مگر اپنی ذات کے لیے، ویکیاصولوں کی پاسداری کے نام پر۔ ہم فرقہ پرستوں کے خلاف اعلان جنگ کیے ہوئے ہیں، ہم نے غیر جانبداری کی طرف بھی تیزی سے قدم اٹھائے ہیں اور ہم نے بوجھل اصطلاحات سے چھٹکارہ پانے کی کوشش تیز کی ہے، ہم املا کی درستی اور یکسانیت پر کام کر رہے ہیں۔ ہم نے فیس بک کے ذریعہ کافی بہتر رو عمل پیدا کیا ہے اردو ویکی کے لیے۔ لیکن ہمیں تیزی کی جگہ مستقل مزاجی اور اعتدال سے کام کرنے کی ترغیب دینا ہوگی۔ ہمیں ایک ساتھ بہت سا کام کرنے والے نہیں مستقل مزاج اور اعتدال والے درکار ہیں۔ میں نے خود اپنے کام کی رفتار کو کم کیا ہے، اور اس سے میرا کام اب بہتر ہو رہا ہے۔ کیوں کہ زیادہ وقت لگانے سے میرا دل اچاٹ ہونے لگتا اور مایوس ہونے لگتا ہے۔ (وجہ اوپر لکھ چکا ہے)
کام، کام اور بس کام، مستقل مزاجی، اعتدال، معیار اور صرف معیار۔ خدارا اب تعداد کا چکر سے نکلیں، میں یقین دلاتا ہوں، پھر بھی آپ کو یہی تعداد ملے گی، آپ لکھنے والے پیدا کریں، تعداد کا مسئلہ وہ حل کریں گے۔ ورنہ ہم بھی لاکھوں چھلکوں کا انبار لگا کر، رخصت ہو جائیں گے، اور بعد والے گالیاں دیں گے کہ وقت ضائع کیا۔ اتنی محنت کا کیا فائدہ کہ بندہ کو دس سال بعد بھی 25 دسمبر کے صفحہ پر صرف یہ لکھا ہوا ملے کہ محمد علی جناح پیدا ہوئے۔
میری باتوں کی تلخی کو نظر انداز کر کے غور کرنے کی التجا ہے۔ صرف ایک بات کہ جو ہم نے لکھا کیا اس سے کسی کی معلومات میں با حوالہ، غیر جانب دارانہ علم کا اضافہ ہو گا یا نہیں، اگر ہاں میں جواب ملے تو سمجھ لیں، آپ کا صفحہ کسی قابل ہے ، آب دوسرا صفحہ شروع کریں۔ عبید رضا (تبادلۂ خیال) 20:12، 10 دسمبر 2015 (م ع و)

محمد عارف سومرو کے جوابات[ترمیم]

  1. سب سے اہم کام جو ہمیں اردو ویکیپیڈیا میں کرنا ہے وہ یہ ہے کہ جو مضامین یک سطری بغیر حوالہ و ربط یا جن میں عنوان کے علاوہ کچھ نہیں لکھا ہوا موجود ہیں ان کو حذف کرنے کا طریقۂ کار طے کرنا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا میں مضامین کی تطہیرو نظرثانی کا عمل انتہائی سست ہے۔ ایسے مضامین کی تعداد بہت زیادہ ہے جن کو حذف کرنا ضروری ہے۔ میرے خیال مین صارفین کا گروہ بنایا جائے جن کے ساتھ کم از کم ایک یا دو منتظمین ساتھ ہوں انہوں حذف کرنے کے اختیارات دے کر ہم یہ کام کرسکتے ہیں۔ جو منتظمین وقت نہیں دے پا رہے انہیں پالیسی بنا کر معزول کردیا جائے اور نئے صارفین کو منتظم بننے کا موقع فراہم کیا جائے۔ میں عبید رضا سے متفق ہوں کہ تعداد مضامین کے بجائے ہمیں معیار کو مد نظر رکھنا چاہیے۔
  2. بحیثیت مجموعی اردو ویکیپیڈیا انتہائی اہم، مفید اور کم وقت میں معلومات کی رسائی کا ذریعہ ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ماضی میں اردو ویکیپیڈیا میں زیادہ سے زیادہ مضامین لکھنے کی وجہ سے معیار پر توجہ نہیں دی گئی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اردو ویکیپیڈیا میں نئی سے نئی جدت کو اپنائیں۔
  3. میں نے ماضی میں روسی مصنفین، اردو ادب، عالمی ادبی شخصیات، سندھ کی تاریخ و ادب و شخصیات وغیرہ پر مضامین لکھنا کا کام شروع کیا ہے جسے میں مکمل کرنا چاہتا ہوں۔ سندھ کی معروف شخصیات، اردو ادب کی شخصیات، عالمی ادب کی معروف شخصیات وغیرہ پر میں مستقبل میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جس کے لیے مجھے تمام منتظمین و صارفین کے تعاون کی ضرورت ہے۔
  4. اس وقت میرے پاس کوئی ایسی خاص معلومات نہیں ہے جو میں آپ سے شئیر کرسکوں۔ اگر ہو گی تو مستقبل مین آپ سے ضرور شیئر کروں گا۔
  5. میری نظر میں اردو ویکیپیڈیا انتہائی اہم، معلومات افزا آن لائن دائرۃالمعارف ہے۔ اس سے یونیورسٹی کے طالب علم، مقابلے کے امتحانات کے امیدوار، عام لوگ، گھریلو خواتین، بچے، بڑے بوڑھے، سرکاری ملازمین، حکومتی عہدے دار وغرہ سب ہی مستفید ہو رہے ہیں او ہوتے رہیں گےمحمد عارف سومرو (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:13, 11 دسمبر 2015 (م ع و)

صارف11 کے جوابات[ترمیم]