ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 47

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بحیرہ مردار
بحیرہ مردار

 • …کہ بحیرہ مردار (تصویر میں) زمین کا سب سے نچلا مقام ہے اور یہ ساحل سمندر کی سطح سے تقریبا 400 میٹر نیچے ہے؟
 • …کہ سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں 8 منٹ 19 سیکنڈ لگتے ہیں؟
 • …کہ یورپی یونین 27 ممالک پر مشتمل ایک اتحاد ہے اور اس میں شامل ہونے والا آخری ملک کروشیا تھا جو 2013ء میں شامل ہوا تھا؟
 • …کہ جارجیا اور پھر یوکرین میں نائب وزیر داخلہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد ایکا زغولادزی دو مختلف ممالک کی دو مختلف حکومتوں میں اعلی عہدوں پر فائز ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں؟
 • …کہ سربیا سے تعلق رکھنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ ویسنا وولوویچ 1972ء میں ایک طیارے کے حادثے میں 10,160 میٹر سے گرنے کے باوجود زندہ بچ گئیں تھیں؟