ٹوماہاک میزائل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ٹوماہاک
Tomahawk Block IV cruise missile.jpg
عمومی معلومات
پورا نام BGM-109 ٹوماہاک
حد 1100 کلومیٹر
اسلحہ ایک 200 ٹی این ٹی کا ایٹم بم یا کوئی عام بم
قسم کروز میزائل
قیمت 1.3 ملین $
لمبائی 5.56 میٹر
چلانے کی جگہ میزائل بردار گاڑی، ہوائی جہاز، آبدوز اور بحری جہاز
رہنمائی کا نظام INS,GPS, TERCOM, DSMAC
وزن 1440 کلوگرام
رفتار 880 کلومیٹر فی گھنٹہ

ٹوماہاک ایک امریکی کروز میزائل ہے۔ ٹوماہاک کا پورا نام BGM-109 ٹوماہاک ہے۔ ٹوماہاک میزائل 1100 کلومیٹر تک ایک ایٹم بم یا عام بم کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے زمین یا بحری جہاز یا آبدوز یا کسی ہوائی جہاز سے چلایا جا سکتا ہے۔ عراق کے حملے کے دوران کوئی 800 کے قریب ٹوماہاک مختلف نشانوں پر چلاۓ گئے۔

ٹوماہاک لفظ ایک کلہاڑی کو کہتے ہیں جسے ریڈ انڈین استعمال کرتے ہیں۔

رہنمائی کا نظام[ترمیم]

ٹوماہاک میزائل GPS کے زریعے اپنی نشانے کا پتہ لگاتا ہے۔ ٹوماہاک میں دو قسم کے نظام اسے اس کے نشانے تک لے جانے اور اسے تباہ کرنے میں مدد دیتےہیں ایک TERMOC اور دوسرا DSMAC۔ TERMOC اڑان کے دوران نیچے زمین کو اپنے اندرونی نقشے سے ملاتا ہے تاکہ اسے پتہ چل سکے کہ وہ صحیح راستے پر ہے کہ نہیں۔ DSMAC کا نظام اسکے نشانے کی تصاویر کو ملاتا ہے تاکہ صحیح نشانے کی شناخت ہوسکے۔

امریکی بحریہ نے افغانستان حملے کے دوران کئی ٹوماہاک افغانستان چلاۓ پر ان میں سے 6 بغیر پھٹے پاکستان میں گرے۔ کہا جاتا ہے ان کی مدد سے پاکستانی سائنسدانوں نے پاکستان کا کروز میزائل بابر بنا ڈالا۔

نگار خانہ[ترمیم]