پیش حجیرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پیش حجیرہ
Schematic diagram of the human eye en.svg
آنکھ کا ایک تراشہ ؛ جس میں پیش و پس قطعات و حجیرات واضع کیۓ گۓ ہیں۔
Gray883.png
گریس کی کتاب سے آنکھ کے اگلے حصے کے تراشے کی ایک شکل جس میں تمام اہم ساختوں کے نام دیکھے جاسکتے ہیں۔
لاطینی c. posterior bulbi
گریس subject #225 1012
ڈارلینڈ c_04/12206823

پیش حجیرہ (anterior chamber) سے مراد پستانیہ (mammaliam) جانداروں کی آنکھ میں موجود اس حجیرے (chamber) کی ہوتی ہے کہ جو عدسے (lens) کے آگے یا پیشین پایا جاتا ہے اسی وجہ سے اسکو پیش حجیرہ کہتے ہیں۔ آنکھ کی گیند اصل میں دو بڑے قطعات (segments) پر مشتمل ہوتی ہے جس میں ایک چھوٹا (کل کا قریباً چھٹا) حصہ عدسۂ آنکھ کے سامنے یا آگے ہوتا ہے جسے پیش قطعہ (anterior segment) کہتے ہیں، جبکہ باقی بڑا حصہ پشتی جانب یا پیچھے ہوتا ہے اور پس قطعہ (posterior segment) کہلاتا ہے۔ اگلے پیش قطعے کے پھر دو حصے ہو جاتے ہیں

  1. پیش حجیرہ (anterior chamber) جو کہ قرنیہ (cornea) کی پچھلی سطح اور قزحیہ (iris) کے مابین ہوتا ہے۔
  2. پس حجیرہ (posterior chamber) جو کہ قزحیہ اور عدسی رباط معلق (suspensory ligament of lens) کے درمیان پایا جاتا ہے۔

نگار خانہ[ترمیم]