چوسا کی جنگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

چوسا کی جنگ مغل بادشاہ، ہمایوں اور افغان شیر شاہ سوری کے درمیان ایک قابل ذکر معرکہ تھا۔ یہ 26 جون 1539 کو چوسا کے مقام پر لڑی گئی، جو بکسر کے جنوب مغرب میں 10 میل دور جدید بہار، ہندوستان میں ہے ۔ ہمایوں اپنی جان بچانے کے لیے میدان جنگ سے فرار ہو گئے تھے۔ شیر شاہ فتح یاب ہوئے اور فرید الدین شیر شاہ کے نام سے ان کی تاجپوشی ہوئی[1] [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Sher Shah of Sur: Indian emperor"۔ Encyclopædia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2016 
  2. "India - The Mughal Empire, 1526-1761"۔ Encyclopædia Britannica۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2016