چیتا

وکیپیڈیا سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
چیتا

چیتا (سنسکرت کے لفظ چترکا سے بنا ہے) بلی کی نسل(Felidae) سے تعلق رکھتا ہے۔ شکار کرتے وقت اس کا زیادہ تر انحصار رفتار پر ہوتا ہےجو کہ 120 کلو میٹر فی گھنٹہ یعنی 70میل فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔جوکہ کرۂ ارض پراور کوئی جانور نہیں پا سکتا۔ یہ 0 سے 100کلومیٹر کی رفتار صرف 3.5سیکنڈ میں پا لیتا ہے۔

[ترمیم] وضاحت

چیتے کے جسم کا رنگ گلابی مائل اور کالے رنگ کے دھبے ہوتے ہیں۔ سر چھوٹا اور دم لمبی ہوتی ہے دم کو بھاگتے وقت بیلنسbalance قائم رکھنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔ ایک جوان چیتے کا وزن تقریباً 65 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ اگر اس کو قید میں رکھا جائے تو اس کی نسل کے پھیلاؤ میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اسکی کھال کی خوبصورتی اور قیمتی ہونے کی وجہ سے اس کا غیر قانونی طور پر شکار کیا جاتا ہے۔ موجودہ پابندیوں اور سختیوں کی وجہ سے اس کے شکار میں کافی حد تک کمی واقعی ہوئی ہے۔ لیکن افریقہ میں غربت کی وجہ سے پھر بھی کچھ شکاری پکڑے جانے کا خطرہ مول لیتے ہوئے ان خوبصورت جانوروں کا شکار کرتے ہیں۔

[ترمیم] Felidae ممبرز

شیر،ببر (شیر), چیتا، بلی، تیندوا

‘‘http://ur.wikipedia.org/wiki/%DA%86%DB%8C%D8%AA%D8%A7’’ مستعادہ منجانب