ڈاکٹر سیموئیل جانسن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ڈاکٹر سیموئیل جانسن

پیدائش: 1709ء

انتقال: 1784ء

ڈاکٹر سیموئیل جانسن (انگریزی: Dr . Samuel Johnson) انگریز ادیب اور لغت نویس ۔ تاجر کا بیٹا تھا۔ آکسفورڈ میں تعلیم حاصل کی۔ عملی زندگی کا آغاز ایک اقامتی مدرسہ کے اجراء سے کیا جو چل نہ سکا۔ لندن میں رہائش اختیار کی۔ اور رسالوں میں مضامین لکھنا شروع کیے۔ پارلیمنٹ کے مباحث بھی رپورٹ کیے۔ 1740ء کے لگ بھگ انگریزیلغت کا آغاز کیا جو 1755ء میں شائع ہوئی۔ اپنی ماں کی تجہیز و تکفین کے مصارف کے لیے ناول Resselas لکھا۔ 1762ء میں قرضوں کی وجہ سے قید ہوا۔ مگر اسی سال حکومت کی طرف سے تین سو پونڈ سالانہ پنشن مقرر ہوگئی۔ تنقیدی مضامین اور نکتہ سنجی کے باعث شہرت پائی۔