گھرمن ٹیٹوف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

Gherman Titov

پیدائش: 1926ء

گھرمن ٹیٹوف

میجر گھرمن سپیتا نوچ ٹیٹوف ۔ روس کا دوسرا خلاباز ۔ مشرقی سائبریا کے ایک گاؤں پولکووینی کوف میں پیدا ہوا۔ ثانوی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اسٹالن گراڈ میں فضائیہ کے تربیتی سکول میں داخل ہوگیا۔ بعد ازاں روسی فضائیہ میں نمایاں کارنامے انجام دیے اور اعلیٰ کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ آف میرٹ حاصل کیا۔ 1949ء میں ینگ کمیونسٹ لیگ کا ممبر بنادیا گیا۔ 5 اگست 1961ء کو خلا میں کامیاب پرواز کی 35 گھنٹے تک خلا میں رہا اور زمین کے گرد ستر چکر لگائے۔ اس نے 4 لاکھ چونتیس ہزار نوسو ساٹھ میل کا سفر کیا جو چاند پر جانے اور آنے کے برابر ہے۔ اس کے خلائی جہاز دوستوک دوم کا وزن ساڑھے چار ٹن تھا۔ اس جہاز ے زمین کے گرد ہر چکر 88 منٹ میں پورا کیا۔