ہیری پوٹر
|
ہیری پوٹر
|
|
|---|---|
| ہیری پوٹر سلسلے کی سات کتب | |
| مُصنف(ین) | جے کے رولنگ |
| ناشر(ین) | بلومزبیری پبلشنگ (برطانیہ) آرتھر اے لیوائن بکس (امریکہ) رینکوسٹ بکس (کینیڈا) |
| اصناف | خیالی و تصوراتی، پراسرار |
ہیری پوٹر برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کے سات تصوراتی ناولوں کا سلسلہ ہے۔ یہ کتابیں نو عمر جادوگر ہیری پوٹر، اور اس کے مدرسے کے ساتھیوں روز ویزلے اور ھرمایونی گرینجر، کے واقعات کی سرگزشت ہے۔ مرکزی کہانی شیطانی جادوگر لارڈ وولڈمورٹ کے خلاف ہیری کی جدوجہد ہے، جس نے جادو کی دنیا کو فتح کرنے اور غیر جادوئی افراد کو اپنا مطیع بنانے کے لیے ہیری کے والدین کو قتل کر دیا تھا۔ ان کتب کی دینا بھر میں شہرت کے بعد ان سے ماخوذ مختلف فلمیں، وڈیو گیمز اور دیگر مواد بھی منظر عام پر آیا، جو ہیری پوٹر کے شائقین میں بے حد مقبول ہوا۔
1997ء میں پہلا ناول "ہیری پوٹر اور فلسفی کا پتھر" کے نام سے جاری ہوا، جسے بعد ازاں امریکہ میں "ہیری پوٹر اور جادوگر کا پتھر" کا نام دیا گیا، اور ابتداء ہی سے اس سلسلے کو بھرپور مقبولیت ملی۔ [1] جون 2008ء تک ان کی 400 ملین سے زائد نقول فروخت ہو چکی ہیں اور 67 زبانوں میں ترجمے ہو چکے ہیں۔ [2] اس سلسلے کی آخری چار کتابوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے فروخت ہونے والی کتب کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔
مشہور فلم ساز ادارہ وارنر برادرز اب تک اس سلسلے کی اولین چھ کتب پر فلمیں بنا چکا ہے۔
کتب [ترمیم]
- ہیری پوٹر اور پارس پتھر - Harry Potter and the Philosopher's Stone
- ہیری پوٹر اور رازوں کا کمرہ - Harry Potter and the Chamber of Secrets
- ہیری پوٹر اور ازکبان کا قیدی - Harry Potter and the Prisoner of Azkaban
- ہیری پوٹر اور آگ کا پیمانہ - Harry Potter and the Goblet of Fire
- ہیوی پوٹر اور ققنس کا حکم Harry Potter and the Order of the Phoenix
- ہیری پوٹر اور سوتیلا شہزادہ Harry Potter and the Half-Blood Prince
- ہیری پوٹر اور نیم مردہ مقدس شخص Harry Potter and the Deathly Hallows