برطانوی نشریاتی ادارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بی بی سی کا شارہ

برطانوی نشریاتی ادارہ (انگریزی: British Broadcasting Corporation) المعروف [[برطانوی نشریاتی ادارہ|بی بی سی]0] (BBC) سامعین و ناظرین کے اعتبار سے دنیا کا سب سے بڑا نشریاتی ادارہ ہے جس کے صرف برطانیہ میں ملازمین کی تعداد 26 ہزار ہے اور اس کا سالانہ میزانیہ 4 ارب برطانوی پاؤنڈ (7.9 ارب امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے۔

1922ء میں برٹش براڈکاسٹنگ کمپنی لمیٹڈ کے قائم کردہ اس ادارے کو بعد ازاں شاہی پروانہ جاری کیا گیا اور 1927ء میں یہ ریاست کی ملکیت بن گیا۔ ادارہ ٹیلی وژن، ریڈیو اور انٹرنیٹ پر پروگرامات اور معلوماتی خدمات پیش کرتا ہے۔ بی بی سی کا ہدف "اطلاعات، علم و تفریح کی فراہمی" ہے۔

ادارہ بی بی سی ٹرسٹ کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے اور اپنے منشور کے مطابق "سیاسی و اشتہاری اثرات سے آزاد ہے اور صرف اپنے ناظرین و سامعین کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے۔"

ادارہ انگریزی سمیت دنیا بھر کی 33 زبانوں میں پروگرامات نشر کرتا ہے جن میں اردو بھی شامل ہے۔ اردو میں بی بی سی ریڈیو کی نشریات کے علاوہ ایک ویب سائٹ بھی شامل ہے جو تحریری اردو کی اولین ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔

ایلیمینٹری اسکول[ترمیم]

نگار خانہ[ترمیم]