یونکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

یونکس ایک اشتغالی نظام ہے جو کافی عرصہ سے اہم کاموں کے لیے استعمال ہو رہا ہے۔ ابتدائی طور پر بیل لیبز(Bell Labs) نے اسے 1970 میں بنایا۔ انھوں نے اس کا مصدر رمز (source code) بھی ساتھ ہی فراہم کر دیا۔

یہی وجہ ہے کہ یونکس کے سینکڑوں نہیں تو درجنوں نسخے منظرعام پر آ گئے ہیں، جو اجازہ کے تحت بنائے گئے ہیں۔ اِبتداء میں یونکس خاص طور پر تعلیمی اداروں میں جہاں عام طور پر تعلیم دینے کے لیے اور تحقیق کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

آج کل یونکس کی دو بڑی اقسام عام پائی جاتی ہیں:

  1. وہ جس کی تعمیر اور ترقی میں اے-ٹی اینڈ ٹی (AT&T) نے زیادہ حصہ ڈالا ہے۔ جسے سسٹم وی(system V) کہا جاتا ہے۔
  2. دوسرا برکلے یونیورسٹی کی جانب سے ہے۔ جو بی ایس ڈی یونکس (BSD UNIX) کے نام سے جانا جاتا ہے۔