معاونت:کلیدی تختہ میں ترمیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اصطلاح term

کلیدی تختہ
؟

keyboard
customization


  • اگر آپ کو اپنے کمپیوٹر کے اشتغالی نظام پر اردو کلیدی تختہ چالو کرنے کی معلومات چاہیے ہیں، تو ویکیپیڈیا پر یہ صفحہ دیکھو۔ اس کے علاوہ یہ بیرونی روابط [1], [2], [3] بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

ہر اشتغالی (آپریٹنگ) نظام کے لیے اردو کے کلیدی تختے بآسانی دستیاب ہیں۔ مختلف نقشے مقبول ہیں۔ مگر بعض اوقات کلیدی تختہ اپنی پسند کے نقشہ کے مطابق بنانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ اس کی ایک وجہ تو یہی ہو سکتی ہے کہ اپنی نظر میں سب سے بہتر نقشہ بنایا جائے۔ بعض لوگ اردو کے علاوہ عربی/فارسی بھی استعمال کرتے ہیں، اس لیے کچھ اضافی حروف نقشہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ کلیدی تختہ میں اس طرح کی ترمیم خاصی آسان واقع ہوئی ہے۔ یہاں ہم مختلف آپریٹنگ نظام کے لیے اس کا طریقہ بیان کرتے ہیں۔

پہلے چند مقبول نقشوں پر نظر ڈالتے ہیں:

اول الذکر ونڈوز XP پر معین ہوتا ہے۔ دوسرا تختہ ونڈوز اور لینکس دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

مرکز تحقیقات اردو کے اردو صوتی کلیدی تختہ کا نقشہ (نسخہ 1)


ترمیم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کو حروف کے یکرمزی (یونیکوڈ) معلوم ہوں۔ اردو کے یونیکوڈ یہاں سے مل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کی تقریباً تمام زبانوں کے کوڈ معلوم کرنے کا اچھا طریقہ سھرمھد کا یونیپیڈ ہے (جو آزمائش کے لیے مفت دستیاب ہے)۔ عربی (عربی، اردو، فارسی، وغیرہ) کے یکرمزی کا جدول یونیکوڈ کنشورشیم کی طرف سے یہ ہے۔[4]

لینکس[ترمیم]

لینکس کا تختہ ایک ٹیکسٹ فائل پر مشتمل ہوتا ہے جس میں آسانی سے مختلف کلید پر پسند کے حروف بزریعہ یونیکوڈ ڈالے جا سکتے ہیں۔ دیکھو (بیرونی ربط)۔ مثال کے طور پر "صوتی کلیدی تختہ" کے لیے یہ ملف دیکھو۔ اس ملف میں پہلے ستون (column) میں کلید

Key TLDE, Key AE01, Key AE02, ...., Key AE12

سے مراد تختہ کی اُوپر والی قطار مراد ہے، جس کا عام طور پر (انگریزی) نقشہ یوں ہوتا ہے

~ 1 2  3 4  5 6 7 8 9 0 - =

اسی طرح کلیدی تختہ کی دوسری قطار کے کلید پہلے ستون میں یوں لکھے ہیں

 Key AD01, Key AD02, ...., Key AD12

جس میٰں عام طور پر انگریزی نقشہ میں کلید

 q w e r t y u i o p [ ] 

ہوتے ہیں۔ اردو صوتی نقشہ میں تختہ کی دوسری سطر پر یہ کلید ہیں

] [ پ ہ ی ء ے ت ر ع و ق
کلیدی تختہ فائل ur سے اقتباس

key <AD01> { [ 0x1000642 , 0x1000652 ] };
key <AD02> { [ 0x1000648 , 0x10000a3 ] };
key <AD03> { [ 0x1000639 , 0x10000a5 ] };
key <AD04> { [ 0x1000631 , 0x1000691 ] };
key <AD05> { [ 0x100062a , 0x1000679 ] };
key <AD06> { [ 0x10006d2 , 0x1000601 ] };
key <AD07> { [ 0x1000621 , 0x100060c ] };
key <AD08> { [ 0x10006cc , 0x1000670 ] };
key <AD09> { [ 0x10006c1 , 0x10006c3 ] };
key <AD10> { [ 0x100067e , 0x100064f ] };
key <AD11> { [ 0x100005d , 0x1000670 ] };
key <AD12> { [ 0x100005b , 0x1000670 ] };

فائل میں دوسرے ستون میں کلید کے رمز دیے ہیں بغیر SHIFT کے اور تیسرے ستون میں رمز دیے ہیں SHIFT کے ساتھ۔ اب دیکھو کلید Key AD01 پر انگریزی حرف "q" ہے، جبکہ اردو نقشہ میں حرف "ق" ہے۔ حرف "ق" کا یکرمزی (یونیکوڈ) چونکہ 0642 ہوتا ہے، اس لیے دوسرے ستون میں Key AD01 کے مقابل "0x1000642" لکھا ہے۔

تختہ کی تیسری قطار فائل میں پہلے ستون میں

Key AC01, Key AC02, ...., Key AC11

لکھی ہے، جبکہ انگریزی نقشہ میں SHIFT کے ساتھ یہ

A S D F G H J K L : "

ہوتی ہے۔ یہ قطار اردو صوتی نقشہ میں SHIFT کے ساتھ

      " : ؓ خ ض ح غ � ڈ ص ٓ

ہونا ہے۔ اب انگریزی حرف "S" کی جگہ اردو حرف "ص" آنا ہے۔ چونکہ "ص" کا یکرمزی 0635 ہے، اس لیے فائل کے تیسرے ستون میں Key AC02 کے مقابل "0x1000635" لکھا ہے۔

او ایس ایکس OS/X[ترمیم]

یہ بھی BSD پر بنا ہے، اس لیے تختہ ایک ٹیکسٹ فائل پر مشتمل ہوتا ہے جس میں آسانی سے مختلف کلیدوں پر پسند کے حروف بزریعہ یونیکوڈ ڈالے جا سکتے ہیں۔ دیکھو (بیرونی ربط) عموماً میکنٹوش (Apple Mac) کے اردو تختے میں یہ غلطی دیکھنے میں آئی ہے کہ گول "ہ" کا عربی والا یونیکوڈ استعمال ہوا ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ اردو الفاظ میں صحیح نظر نہیں آتا۔ اردو میں جو گول "ہ" استعمال ہوتی ہے اس کا یکرمزی 06c1 ہے۔ عربی میں 06D5 بھی استعمال ہوتا ہے۔ یہ غلطی آپ درست کر سکتے ہو:

  • اردو کلیدی تختہ کی ملف Urdu*.keylayout کے نام سے راہنماچہ (directory)
/Library/Keyboard Layouts

میں تلاش کرو۔ اس مِلف کو تدوین کے لیے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھولو

  • تلاش کرو 0629 کے لیے اور اسے 06c3 سے بدل دو جتنی بار بھی آئے۔
  • تلاش کرو 06d5 کے لیے اور اسے 06c1 سے بدل دو جتنی بار بھی آئے۔
  • تلاش کرو 06c0 کے لیے اور اسے 06c2 سے بدل دو جتنی بار بھی آئے۔
  • ملف Urdu*.keylayout کو محفوظ کر دو۔

اس طرح آپ کے حروف ہ، ۃ، ۂ درست اردو کی شکل اختیار کر لیں گے۔

م‌س ونڈوز[ترمیم]

کلید تختہ خاکہ میں ترمیم کے لیے مائکروسافٹ سے ایک پروگرام مفت ملتا ہے۔[5]


اگر آپ خود ترمیم کرنے سے گھبراتے ہیں، تو ونڈوز اور لینکس کے کچھ بنے بنائے تختے دستیاب ہیں [6] [7] [8]

مزید[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  1. http://urdutext.cwahi.net/
  2. http://www.microsoft.com/middleeast/arabicdev/misc/Urdu-XP.aspx
  3. http://jang.net/urdu/keyboard.asp
  4. U0600 کا چارٹ
  5. MS KLC
  6. http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=tree
  7. http://crulp.org/
  8. لینکس کلیدی تختے