لیپوسکشن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لیپوسکشن جسے لیپوپلاسٹی(فیٹ موڈلنگ)،لیپوسکلپچر سکشن لیپیکٹومی یا عام اصطلاح میں لیپو بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی کاسمیٹک سرجری ہے جس کے ذریعے انسانی جسم کے مختلف حصوں کی چربی ختم کی جاتی ہے۔ ان مختلف حصوں میں پیٹ، رانیں، کولھے، گردن، کمراور بازو وغیرہ شامل ہیں۔ جسم کے کسی بھی اعضاء سے کتنی چربی محفوظ طریقے سے ہٹائ جا سکتی ہے اس بات کا انحصار کئی باتوں پر ہوتا ہے۔ ایک ہی بار میں بہت زیادہ چربی ہٹا دینے سے انسانی صحت کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔

تاریخ[ترمیم]

لیپوسکشن کی دریافت یورپ کے سائنسدانوں نے1960 کی دہائی میں کی۔ لیکن اس دور میں استعمال ہونے والی ترکیبوں کے نتائج اچھے نہیں تھے اور لوگوں کو آپریشن کے بعد بھی کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ جدید لیپوسکشن کی دریافت دو اطالوی گائنیکالوجسٹ، ارپاد اور جیورجو فشر نے کی۔ ان سائنسدانوں نے "بلنٹ ٹنلنگ" نامی طریقہء کار 1974 میں متعارف کرایا۔[1]

انسانی جسم کے وہ حصے جہاں لیپو سکشن ہوتی ہے[ترمیم]

  • پیٹ
  • چھاتی
  • کولھے
  • کمر
  • رانیں
  • پیٹھ
  • پنڈلیاں
  • بازو
  • کندھے
  • گال
  • ٹھوڑی کا نچلا حصہ

فوائد[ترمیم]

وزن کم کر دینے کے علاوہ لیپوسکشن کا کوئی جسمانی فائدہ ہے یا نہیں، اس بات پر ڈاکٹروں کی بہث چلتی رہتی ہے۔ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کے لیپو سکشن کی وجہ سے کوئی خاص فائدہ نہیں ہوتا اور یہ موٹاپے کے باعث ہونے والی میٹابولک خرابیوں میں کوئی بہتری پیدہ نہیں کرتی۔[2]

نقصانات[ترمیم]

  • جلد کا چھل جانا
  • سوجن
  • خراش
  • درد
  • آپریشن کے بعد وزن کا دوبارہ بڑھ جانا

حوالہ جات[ترمیم]