عہدہ
عہدہ کا مطلب ’’مقام‘‘ یا “منصب“ یا ’’ذمہ داری‘‘ یا ’’پیشہ وری‘‘ ،یعنی مثلاً کوئی صدارت سنبھال رہاہے تو اس کا عہدہ صدر ہوگا یا اگر کوئی وزیر اعظم ہے تو اس کا عہدہ وزارت عظمی ہوگی یا اگر ایک آدمی ڈاکٹر ہے تو اس کا عہدہ ڈاکٹر یا طبیب کا ہوگا۔ مختصر یہ کہ کسی پیشے کو کرنے والا اس کا عہدے دار اور وہ پیشہ یا مقام اس کا عہدہ ہے۔ عام طور سرکاری رتبہ یا منصب کو عہدہ کہا جاتا ہے۔
منصب کا لفظ اردو میں officer یا عہدہ دار کے لیے استعمال میں دیکھا جاتا ہے یہ اصل میں کسی بھی ایسی شخصیت کے لیے ادا کیا جا سکتا ہے جو کسی بھی قسم کے مَنصِب (job / position / rank) کا حامل ہو۔ اردو میں عام طور پر اس لفظ کو بے اعراب ہی لکھا جاتا ہے اور گمان غالب ہے کہ اس کا تلفظ بکثرت غلط ادا کیا جاتا ہے کیونکہ officer کے لیے منصب اور office کے لیے منصب کے الفاظ میں ایک ہی حروف تہجی آتے ہیں اور تلفظ کی ادائیگی بغیر عربی اعراب کے درست طور پر ناممکن ہے۔ مضمون کے عنوان میں officer کے منصب پر اعراب کی موجودگی اس بات کو واضح کرتی ہے کہ اس کا تلفظ رومن کی مدد سے لکھا جائے تو munassib ادا کیا جائے گا اور office والے منصب کا تلفظ mansib (مَنصِب) ہوگا۔