نسلی امتیازات کے اختتام کے لیے بین الاقوامی دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

21 مارچ کے دن کو ادارہ اقوام متحدہ نے اکتوبر 1966ء میں نسلی امتیازات کے اختتام کے لیے بین الاقوامی دن قرار دیا تھا۔

2015ء میں اس دن کی اہمیت[ترمیم]

2015ء میں ادارہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کہنے پر جنرل اسمبلی کے صدر اور انسانی حقوق کونسل نیویارک اور جنیوا میں بیٹھکوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر نسلی امتیازات پر گفتگو کی جاسکے۔

2015ء کا خصوصی موضوع "تاریخی المیوں سے عبرت حاصل کرنا تاکہ موجودہ نسلی امتیازات سے نمٹا جاسکے" ہے۔ اس کا مقصد نسل پرستی اور نسلی امتیازات کے بنیادی وجوہ کو جانچنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے کہ تاریخ کے فراہم کردہ اسباق کو ہم سمجھیں تاکہ ہم موجودہ نسل پرستی اور نسلی امتیازات کا مقابلہ کر سکیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]