جارحانہ رویہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جارحانہ رویہ دوسروں کے لیے منفی رویے کا نام ہے جس کے اظہار کے لیے اکثر غصہ، ضد یا دوسروں کی رائے اور موقف کو درکنار کر کے محض اپنی بات منوانا اور اپنے ہی طریقے بہ ہر حال کو رائج کرنے کی جستجو کا نام ہے۔

بچوں میں جارحانہ رویے کا رونما ہونا[ترمیم]

حالانکہ جارحانہ رویہ کسی شخص میں دیکھا جا سکتا ہے، لیکن کم عمر بچوں اس کا پایا جانا ان کے دل و دماغ کی منفی نشو و نما کا آئینہ دار ہے۔ اسکول کی عمر سے پہلے اور ابتدائی اسکول کی عمر میں بچوں کے رویّے کے شدید مسائل اکثر اس طرح ظاہر ہوتے ہیں:

  • بڑوں کے ساتھ اکثر جھگڑنا
  • اکثر غصّے کا مظاہرہ
  • بڑوں کی ہدایات کے الٹ کرنا یا تعمیل سے انکار کرنا
  • جان بوجھ کر دوسروں کو تنگ کرنا
  • اصول توڑنا اور اپنے ہم عمروں کے ساتھ صحیح طرح پیش نہ آنا
  • دوسروں کے ساتھ جارحانہ رویّہ، دشنمی اور انتقام کی خواہش رکھنا
  • اپنی غلطیوں کے لیے دوسروں کو الزام دینا
  • جھوٹ بولنا اور چوری کرنا
  • میل ملاپ کی صلاحیتوں کی کمی[1]

سماج میں جارحانہ رویے کے پھیلنے کے اسباب[ترمیم]

ماہرین کے مطابق غصہ اور اس میں شامل جارحانہ رویے کے آنے کی ایک بڑی وجہ ہمارے یہاں تشدد پر مبنی فلمیں بھی ہیں۔ لوگ تفریح کے لیے فلمیں دیکھتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ پریشانی میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ انسان چڑچڑا ہو جاتا ہے اور پھر معمولی بات پر بھی غصہ آ جاتا ہے۔ یہ رحجان پوری دنیا میں ہے۔[2]

جارحانہ رویے کی مختلف شکلییں[ترمیم]

  • ازدواجی تشدد (بیوی کی مار پیٹ)
  • اساتذہ کا تشدد (بچوں کی علاج و معالجہ کی حد تک مار پیٹ)
  • بچوں کا استحصال (بدطینت لوگوں کی جانب سے کم سنوں کا جنسی و جسمانی استحصال)
  • عام معاملات میں لفظی چھڑپیں اور تشدد
  • نشہ آور مادوں کی وجہ سماج میں تشدد
  • ملکوں کے بیچ راست تشدد (جنگ) یا بالواسطہ تشدد (شورش)
  • دہشتگردی

حوالہ جات[ترمیم]

خارجی روابط[ترمیم]