فیومیچینو
Appearance
فیومیچینو (Fiumicino) | |||
---|---|---|---|
عمومی معلومات | |||
علاقہ | لازیو | صوبہ | صوبہ روما |
بلندی | 4 میٹر | رقبہ | 222 مربع کلومیٹر |
آبادی | 60,507 | ||
دیگر معلومات | |||
فون کوڈ | 06(39+) | پوسٹ کوڈ | 00054 |
منطقہ وقت | مرکزی یورپی وقت, UTC+1 |
فیومیچینو (اطالوی: Fiumicino) مرکزی اٹلی میں واقع علاقہ لازیو کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے، جہاں دار الحکومت روم کو ہوائی سفر کی خدمات فراہم کرنے والا مصروف ترین ہوائی اڈا لیوناردو دا ونچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ (لیونارڈو ڈا ونچی-فیومیچینو ہوائی اڈا) واقع ہے۔ قصبہ کا کل رقبہ 222 مربع کلومیٹر اور 2006ء میں آبادی لگ بھگ 60,507 تھی۔
فیومیچینو بحیرہ ترحینین (بحیرہ تیرانی) کے ساحل پر واقع قدرے بڑا ماہی گیر قصبہ ہے، جو اپنے سمندری خوراک کے ریسٹورنٹوں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ اور چھٹی کا دن گزارنے کے لیے روم کے باشندون کی اہم منزل مقصود ہے، خاص کر گرمیوں میں۔ نام فیومیچینو کا لفظی مطلب اطالوی زبان میں چھوٹا دریا ہے۔