مملکت متحدہ ریفرنڈم برائے یورپین یونین رکنیت، 2016ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مملکت متحدہ ریفرنڈم برائے یورپین یونین رکنیت
کیا مملکت متحدہ کو یورپی اتحاد کی رکنیت پر برقرار رہنا چاہیے یا چھوڑ دینا چاہیے؟
مقاممملکت متحدہ اور جبل الطارق
تاریخ23 جون 2016ء
نتائج
ووٹ %
رکنیت ختم کریں 17,410,742 51.89%
رکنیت برقرار رکھیں 16,141,241 48.11%
درست ووٹ 33,551,983 99.92%
Invalid یا خالی ووٹ 25,359 0.08%
کل ووٹ 33,577,342 100.00%
رجسٹرڈ ووٹ/ٹرن آؤٹ 46,501,241 72.21%
نتائج بلحاظ ووٹنگ علاقے
  رکنیت ختم کریں —   رکنیت برقرار رکھیں
نقشے پر زیادہ گہرا رنگ ووٹ کے زیادہ مارجن کو ظاہر کرتا ہے۔

مملکت متحدہ ریفرنڈم برائے یورپین یونین رکنیت، 2016ء اس ریفرنڈم کو کہا جاتا ہے جس میں برطانوی عوام نے یورپی اتحاد سے جڑنے یا علاحدہ ہونے کا فیصلہ کرنا تھا۔ ریفرنڈم کا اہتمام بروز جمعرات 23 جون 2016ء کو مملکت متحدہ اور جبل الطارق میں کیا گیا۔ اس ریفرنڈم میں 51.9 فیصد ووٹرز نے یورپ سے علیحدگی جبکہ 48.1 فیصد لوگوں نے یورپی اتحاد سے جڑے رہنے کے حق میں ووٹ دیے۔ 3 فیصد کی برتری کے ساتھ ریفرنڈم کا نتیجہ یہ نکلا کہ یورپی اتحاد سے برطانیہ علاحدہ ہو جائے۔

برطانیہ میں ووٹ بنیادی طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوئے، انگلینڈ اور ویلز کے اکثریتی عوام نے یورپی اتحاد کو چھوڑنے کے حق میں جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ کے اکثریتی عوام نے یورپی اتحاد کے ساتھ رہنے کے میں ووٹ دیے۔[1][2][3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Steven Erlanger (23 June 2016)۔ "Britain Votes to Leave E.U., Stunning the World"۔ نیو یارک ٹائمز۔ ISSN 0362-4331۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2016 
  2. Peter S. Goodman (23 June 2016)۔ "Turbulence and Uncertainty for the Market After 'Brexit'"۔ نیو یارک ٹائمز۔ ISSN 0362-4331۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2016 
  3. "EU referendum results live: Brexit wins as Britain votes to leave European Union"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جون 2016