صارف:زہیر عبّاس/ترجمہ کتابچہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

درج ذیل مضمون اس کتابچہ کا ترجمہ ہے جو ویکیپیڈیا کے تعلیمی پروگرام کے تحت تیار کیا گیا ہے۔

صفحہ 1[ترمیم]

ویکیپیڈیا تعلیمی منصوبہ

حالات و واقعات کا تفصیلی جائزہ:

کس طرح سے معلم ویکیپیڈیا کے ساتھ پڑھا رہے ہیں

ویکی میڈیا فاؤنڈیشن

صفحہ 2[ترمیم]

ویکیپیڈیا کی شروعات 2001ء میں ہوئی تھی اس وقت سے پوری دنیا کے معلم اس آزاد دائرۃ المعارف سے جڑ ے ہوئے ہیں جس کو کوئی بھی اپنے نصاب میں شامل کر سکتا ہے۔ 2010ء میں، ویکی میڈیا فاؤنڈیشن نے ویکپیڈیا تعلیمی پروگرام کی شروعات کی تاکہ ان علماء کی زیادہ مدد کی جا سکے جو ویکپیڈیا کو بطور تعلیمی ذریعہ کے استعمال کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس کتابچے میں، دنیا بھر کے علماء ویکپیڈیا کے ان تفویضات کی وضاحت کریں گے جس کا استعمال انہوں نے اپنے نصاب کے سیکھا نے کے مقاصد کو پورا کرنے کے لئے کیا۔ وہ اس کی بھی وضاحت کریں گے کہ کس طرح سے انہوں نے ان تفویضات کی درجہ بندی کی۔ یہ حالات و واقعات کے تفصیلی جائزے ویکیپیڈیا کو اپنی جماعتوں میں بطور تعلیمی ذریعہ کے استعمال کر نے کی آپ کی منصوبہ بندی میں مدد کر سکتے ہیں۔

بہرحال، یہ کتابچہ تو بس شروعات ہے۔ ہر حالات و واقعات کے تفصیلی جائزے کے لئے، آپ تفویضات کی تفصیلات حاصل کرنے کے لئے اور اگر آپ نے کوئی تفویض بنایا ہے جس کا اشتراک آپ دوسرے علماء کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں، اس کے لئے بس آپ نے آن لائن جانا ہے اور اپنے آپ کو اس میں شامل کرنا ہے! http://education.wikimedia.org/casestudies

صفحہ 3[ترمیم]

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی

اس میں طالب علم سیکھتے ہیں کہ کس طرح سے متنوع فیہ اور دلچسپی لینے والے قارئین کے لئے لکھا جائے جو دنیا بھر کے آن لائن جمعیت کی اچھی خاصی نمائندگی کرتے ہیں۔ دائرۃ المعارف میں اطلاعات کو شامل کرنے کے عمل کے دوران، طلباء کو دوسروں کے ساتھ مل کر لکھنا اور اپنے کام پر نظر ثانی کو سیکھنا ہوتا ہے۔ مزید براں، ویکیپیڈیا کا تصدیقت اور "اصل تحقیق کے نہ ہونے" پر زور دینے کے ساتھ طلباء مبنی بر حقائق اور دلنشیں طرز تحریر میں فرق کی بہتر تفہیم حاصل کرتے ہیں۔

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی

ویکیپیڈیا کا شفاف اور امداد باہمی سے مواد لکھنے کے عمل سے طلباء گہری بصیرت حاصل کرتے ہیں کہ کس طرح سے اطلاعات کو لکھا اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ طلباء کو دستیاب وسائل اور ان کے مناسب استعمال کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت

طلباء اس بات کا تعین کرنے کے لئے کہ مضمون نے موضوع کا کتنا بہتر طور پر احاطہ کیا ہوا ہے، اندازہ لگانے کے لئے کہ کون سی معلومات غائب ہے، اور جائزہ لے کر کہ کس حد تک مضمون قابل اعتماد دستاویز ی ذرائع کا احاطہ کرتا ہے، ویکیپیڈیا کے مضامین کا تنقیدی طور پر جائزہ لے سکتے ہیں۔ وسیع تناظر میں، ویکیپیڈیا کے مضامین کی جانچ آپ کے طلباء کی صرف ویکیپیڈیا کے لئے نہیں بلکہ مختلف ذارئع کا جائزہ لینے میں مدد کرتی ہے۔ ایک موجودہ مضمون کے جائزے کا عمل اور اس بات کا فیصلہ کہ کون سی معلومات اس میں سے غائب ہے بڑی حد تک ادبی نقد و نظر کے عمل کی طرح ہے جو علمی تحقیقات کے لئے انتہائی اہم ہوتی ہے۔

اشتراک

طلباء خود سے جانتے ہیں کہ کس طرح سے سرگرم مدیر رضاکاروں (بشمول ان کے ساتھی طلباء) کے ساتھ دائرۃ المعارف کے مواد کو لکھنے کے لئے اشتراک کیا جاسکتا ہے۔ وہ اکثر اپنے کام پر رائے حاصل کرتے ہیں اور دوسرے مدیران کے ساتھ مواد پر متفق ہونے کے لئے بات چیت کرتے ہیں۔

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور اظہار خیال سے متعلقہ مہارت

ویکی سافٹ ویئر کا استعمال دونوں تعلیمی اور کارپوریٹ ماحول میں بڑھتا جا رہا ہے۔ ویکیپیڈیا تفویضات طلباء کو سکھاتے ہیں کہ کس طرح سے مقبول میڈیاویکی سافٹ ویئر استعمال کیا جاتا ہے۔ طلباء مضامین پر اور صارفین کے صفحات پر اظہار خیال کرتے ہیں اور وہ ان مہارتوں اور تیکنیک کو حاصل کرتے ہیں جو متوقع سامعین تک اپنا پیغام پھیلانے کے لئے مناسب ہوتی ہیں۔

(CC-BY-SA 3.0) از سیج روس

(CC-O) از ڈیرک کوٹزی

صفحہ 4[ترمیم]

حالات واقعات کا تفصیلی جائزہ: تفویضات

ویکیپیڈیا کے سفیر ویکیپیڈیا پر تدوین کی بنیادی باتیں سکھانے کے لئے آپ اور آپ کے طلباء کی مدد کرنے کے لئے کئی ملکوں میں موجود ہیں۔ سفیر آپ کے ویکیپیڈیا تفویضات کی تفصیلات کی منصوبہ بندی اور ویکیپیڈیا پر پہلی مرتبہ لکھتے وقت طلباء کو مدد مہیا کرتے ہیں۔

(CC-BY-SA 3.0) از سیج روس

(CC-BY-SA 3.0) از عینی لن

(CC-BY-SA 3.0) از عینی لن

صفحہ 5[ترمیم]

ادارت کرنا

ایڈرین ویڈ وٹز

جز وقتی ماتحت معلم

انڈیانا یونیورسٹی پرڈیو یونیورسٹی

انڈیاناپولس

امریکا

نصاب کا نام

منطقی تحریر

کورس کا معیار (انڈر گریجویٹ / گریجویٹ)

اعلی درجے کے انڈرگریجویٹ

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی****

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی***

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت***

تعاون *

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور ابلاغی مہارت***

نصاب کا ضابطہ

کثیر

جماعت کا حجم

20

فرد یا گروہی تفویض

انفرادی

تفویض کا دورانیہ

1 ہفتہ

http://education.wikimedia.org/copyediting

تفویض

میں طلباء سے ویکیپیڈیا کے مضامین کی ادارت، اپنی تحریروں کے بارے میں مدیران سے بات چیت کرنے اور مواد کی زبان میں سلاست کو بہتر کرنے کا کہتی ہوں۔

ایسا کرتے وقت، ان کو ویکیپیڈیا کے عالمی سامعین ویکیپیڈیا کے گمنام مدیران سے رابطہ کی مشکلات کو مد نظر رکھنا ہوتا ہے۔ بالآخر طلباء آخر میں جان جاتے ہیں کہ ادارت ایک جفا کش، ضروری اور اکثر سیاست سے لبریز عمل ہوتا ہے۔

منطقی تحریر میں، طلباء مختلف طرح سے مختلف سامعین کے لئے تحریر کرنا سیکھ جاتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر مخصوص طرح سے لکھی ہوئی تحریر کو سیکھنے میں وہ "مستند" طرز کو سیکھتے ہیں اور کس طرح سے طرز اس وقت بھی قائل کرتی ہے جب مواد قابل اعتراض ہو۔ وہ طریقہ جس میں طرز اور مواد ایک دوسرے کو استحکام دیتے اور/یاکمزور کرتے ہیں وہ طلباء کے لئے اہم ابلاغی سلاست کو سیکھنے کے لئے ہوتی ہے۔

(CC-BY-SA 3.0) از جوزف سی جونز

صفحہ 6[ترمیم]

وضاحتیں

جیمز ایم لیپوما

ٹیچر ایجوکیشن پروگرامز ڈائریکٹر

ڈیوڈا شرف

ڈائریکٹر آف ریفرنس اینڈ انسٹرکشن

نیو جرسی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

امریکا

نصاب کا نام

تکنیکی ابلاغ

نصاب کی سطح

اعلی درجے کے انڈرگریجویٹ

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی****

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی***

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت***

تعاون *

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور ابلاغی مہارت*

نصاب کا ضابطہ

شعبہ عمرانیات میں انگریزی

جماعت کا حجم

100-150

فرد یا گروہی تفویض

انفرادی

تفویض کا دورانیہ

8 ہفتے

http://education.wikimedia.org/definitions

تفویض

ہم طلباء کو ان مضامین کی شناخت کرنے کا کہتے ہیں جن کو نظر ثانی کی ضرورت ہوتی ہے اور تعریفوں یا وضاحتوں کو تدوین، مواد کا اضافہ اور قابل اعتماد اور مناسب ذرائع کو بطور حوالہ جات کا اضافہ کر کے ان کو بہتر بنانے کا کہتے ہیں۔

تجویز کی درخواست کے لئے طلباء ایک تحریری جواب بناتے ہیں جس میں وہ ایک حالات و واقعات کو تیار کرتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ آیا کیوں تبدیلیاں ضروری ہیں، آیا وہ کیوں ان تبدیلیوں کو کرنے کے لائق ہیں، اور آیا کیوں ان کے ذرائع بہتر مدد فراہم کرتے ہیں۔ مضمون پر نظر ثانی کرنے کے بعد، طلباء اپنے کام کو ایک رسمی خط میں لکھ کر ڈاکٹر لیپوما کو قائل کرتے ہیں کہ اصل میں انہوں نے جس کام کو تجویز کیا ہے وہ انہوں نے مکمل کر لیا ہے۔

(CC-BY-SA 3.0) از جے والش

صفحہ 7[ترمیم]

ایک مضمون لکھئے

جولیانا باسٹوس مارکی

معلم

فیڈرل یونیورسٹی آف ریو ڈی جینرو اسٹیٹ (یو این آئی آر آئی او)

برازیل

نصاب کا نام

قدیم تاریخ میں خاص موضوعات - ویکیپیڈیا میں رومی تاریخ

نصاب کی سطح

اعلی درجے کے انڈرگریجویٹ

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی****

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی****

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت****

تعاون *

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور ابلاغی مہارت****

نصاب کا ضابطہ

تاریخ

جماعت کا حجم

20

فرد یا گروہی تفویض

انفرادی تصویر

تفویض کا دورانیہ

13 ہفتے

http://education.wikimedia.org/writearticle

تفویض

پہلے چار ہفتوں میں، میں اپنے طلباء کو ایک 3 صفحات پر مشتمل رپورٹ لکھنے کا کہتی ہوں جہاں وہ ان مضامین کی موجودہ حالت کا جائزہ لیتے ہیں جن پر مستقبل میں تنقیدی مطالعہ کے بعد مواد اور ساخت دونوں ہی پر نظر ثانی کرنا ہوتی ہے۔

اس کے بعد میں ان کو ان کے منتخب مضامین کو ریت خانوں میں تدوین کرنے کے لئے سات ہفتے دیتی ہوں جہاں ان کے کام پر میں اور سفیر اپنی رائے بھی دیتے ہیں۔ آخر میں، میں ان سے 3 صفحات کے انفرادی جائزے اور نصاب پر رائے کو مکمل کرنے کا کہتی ہوں۔

اب تک یہ سیکھنا کہ متن کی توضیح کس طرح کی جاتی ہے اور واضح اور مختصر طور پر اپنے الفاظ میں حوالہ جات کے ساتھ کیسے لکھا جاتا ہے اس سرگرمی کی سب سے زیادہ مثبت بات ہے۔ یہ مشکل، ضروری اور مشق کے ساتھ ہی آتی ہے۔ طلباء شروع میں کافی بے حس ہوتے ہیں، غالباً معلم کی طرف سے مجوزہ نئی سرگرمی کے لئے مزاحمت بھی ظاہر کرتے ہیں. صرف مقررہ مدت کے قریب آتے ہوئے ہی وہ اس مضمرات کو سمجھتے ہیں کہ آخر وہ کر کیا رہے تھے۔ لہٰذا تفویضات طلباء کے لئے ایک طرح سے گہری تبدیلی بھی ہوتے ہیں۔

(CC-BY-SA 3.0) از میتھیو روتھ

صفحہ 8[ترمیم]

خصوصی مضمون لکھیں

جان بیسلے-مرے

ایسوسی ایٹ پروفیسر آف لیٹن امریکن اسٹڈیز

برٹش کولمبیا یونیورسٹی

کینیڈا

نصاب کا نام

قتل، جنون، اور تباہی - لاطینی امریکی ادب میں ترجمہ

نارتھ آف ریو گرانڈے - لاطینی امریکی تہذیب اورثقافت

جادو حقیقت پسندی پر دوبارہ غور - 1820 ءکے عشرے کے بعد سے ہسپانوی-امریکی ادبی مساحت

نصاب کی سطح

اعلی درجے کے انڈرگریجویٹ

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی****

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی****

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت****

تعاون ****

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور ابلاغی مہارت****

نصاب کا ضابطہ

ہسپانوی / لاطینی امریکی مطالعہ

جماعت کا حجم

15- 30

فرد یا گروہی تفویض

گروہ

تفویض کا دورانیہ

12 ہفتے

http://education.wikimedia.org/featuredarticle

تفویض

اس نصاب میں سے ہر ایک میں طلباء کو گروہ میں کام کر کے نصاب سے متعلق موضوع کو ویکیپیڈیا مضامین کو بنانے یا بہتر کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ عام طور پر یہ مضامین ان کتابوں اور/یا مصنفین سے متعلق ہوتے ہیں جس کا ہم مطالعہ ہم ایک ادبی جماعت میں کر رہے ہوتے ہیں ۔ تمام معاملات میں تو نہیں تاہم بہت سے معاملات میں مضامین کسی ایک یا دوسری صورت میں پہلے ہی سے مختلف معیارات میں موجود ہوتے ہیں۔ طلباء کی بطور خاص حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ اپنے مضامین کو ویکیپیڈیا کے ہم عصر نقد و نظر اور معیاری عمل جیسا کہ "کیا آپ جانتے ہیں،" "بہترین مضامین" اور "خصوصی مضامین" کی نامزدگیوں کے لئے جمع کرائیں۔ ہر جگہ اس نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ میں غالباً سب سے زیادہ حیرت زدہ اس بات سے ہوں کہ کس طرح سے یہ تحریر (اور نظر ثانی) کے لئے ایک کام بن گیا ہے۔

(CC-BY 3.0) از اوفیلیا روس

صفحہ 9[ترمیم]

فن ترجمہ

لی تھیلما ڈاٹر

انگریزی کی معلمہ/لینگویج لیبارٹری کوآرڈینیٹر

انسٹیٹیوٹ ٹیکنالوجیکو اسٹوڈیوس

سپیریئرس ڈی مانٹیری

میکسیکو

نصاب کا نام

سیلو اے

نصاب کی سطح

پہلے سال کے انڈرگریجویٹ

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی*

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی*

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت***

تعاون ***

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور ابلاغی مہارت****

نصاب کا ضابطہ

لسانیات

جماعت کا حجم

4

فرد یا گروہی تفویض

دونوں

تفویض کا دورانیہ

16 ہفتے

http://education.wikimedia.org/translationspanish

تفویض

میں اپنے طلباء سے اسپینی ویکیپیڈیا کمیونٹی میں شامل ہونے کے لئے مضامین کا ترجمہ انگریزی ویکیپیڈیا سے اسپینی ویکیپیڈیا میں کروا نے کا کہتی ہوں۔ یہ تفویض طلبہ کو ایسی مستند مصروف صورتحال مہیا کرتی ہیں جس میں وہ ابلاغ اور منصوبوں کے لئے اپنی انگریزی کا استعمال کرتے ہیں۔ اس منصوبے کا سب سے بہترین حصّہ ویکیپیڈیا کا طلباء کو حقیقی مصروفیت کے ساتھ اور ان تفویضات کے ساتھ جن کے نتائج جماعت سے باہر ہوتے ہیں راغب ہوتے ہوئے دیکھنا ہے ۔ اگرچہ یہ ان کے لئے پریشان کر دینے والا ہوتا ہے، طلباء جب دوسرے ممالک کے ویکیپیڈین سے بات چیت کرتے ہیں تو ان کا واسطہ کچھ ثقافتی صدمات سے بھی پڑتا ہے۔

(CC-BY-SA 3.0) از الیگزینڈرو لناریزگارشیا

صفحہ 10[ترمیم]

فن ترجمہ

ڈالیا محمد التوخی

اسسٹنٹ پروفیسر فیکلٹی آف ال السن

عین شمس یونیورسٹی

مصر

نصاب کا نام

فرانسیسی سے عربی کے فن ترجمے کے ماہر

نصاب کی سطح

انڈرگریجویٹ

سیکھنے کے مقاصد

لکھنے کی صلاحیتوں کی بالیدگی*

ابلاغی اور معلوماتی خواندگی*

تنقیدی سوچ اور تحقیقی مہارت****

تعاون ****

ویکی پر کام کرنا: تکنیکی اور ابلاغی مہارت****

نصاب کا ضابطہ

فن ترجمہ

جماعت کا حجم

6 فرد یا گروہ کی تفویض

گروہ

تفویض کا دورانیہ

10 ہفتے

http://education.wikimedia.org/translationarabic

تفویض

اس منصوبے کا مقصد طلباء کو اصطلاحات میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ مستند مترجم بنائے جا سکیں جو روز گار کے تقاضوں کو پورا کر سکیں۔ طلباء اپنی صلاحیتوں کو سیاسی، قانونی، اور معاشرتی متون کا ترجمہ کر کے نکھارتے ہیں۔ میرے طلباء اس وقت کافی زیادہ راغب ہوتے ہیں جب متون کا ترجمہ ویکیپیڈیا پر کرنا ہوتا ہے۔

طلباء خصوصی ترجمہ میں مہارت حاصل کرنا سیکھتے ہیں اور اس کے نظریاتی اور عملی پہلوؤں کو جانتے ہیں۔ وہ اپنی مہارتوں کی نمو کی ضرورت کو سمجھتے ہیں اور گروہوں میں کام کرنے کی جاری رہنے والی مشق میں شامل ہوتے ہیں اور ان تیکنیکی سہولتوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جیسا کہ انٹرنیٹ تاکہ معلومات کو جمع کر سکیں۔

(CC-BY-SA 3.0) از فارس یل گویلی

صفحہ 11[ترمیم]

صفحہ 12[ترمیم]

صفحہ 13[ترمیم]

صفحہ 14[ترمیم]

صفحہ 15[ترمیم]

صفحہ 16[ترمیم]

صفحہ 17[ترمیم]

صفحہ 18[ترمیم]

صفحہ 19[ترمیم]

صفحہ 20[ترمیم]