ووٹروں کا قومی دن (پاکستان)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ووٹروں کا قومی دن
منانے والےپاکستان
اہمیتووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس حق کو استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لی
تاریخ7 دسمبر
منسلکانتخابات

ہر سال پاکستان میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس حق کو استعمال کرنے کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے پاکستان کا الیکشن کمیشن 7 دسمبر کو ووٹروں کا قومی دن منا رہا ہے۔ [1]

اعتماد سازی کی کوشش[ترمیم]

ترقی یافتہ دنیا کے بر عکس پاکستان میں رائے دہی کی شرح کم ہے۔ اس کی وجہ ملک میں وسیع تر عوام کی انتحابات کے عمل سے کم واقفیت، سیاسی شعور کی کمی اور انتخابی عمل پر اعتماد کی کمی سمجھی گئی ہے۔

اس تعلق 2012ء میں ملک ایک بزرگ سیاسی فعالیت پسند قیوم نظامی نے جو جاگو تحریک شروع کی تھی۔ وہ اس پلیٹ فارم سے لوگوں سے اپیل کیے تھے کہ عوام انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال روایتی تعصبات سے بالا تر ہو کے صرف ملک کے لیے کریں اور اعلان کر دیں کہ وہ کسی بدمعاش یا بد دیانت شخص کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ان کے بقول اس طرح سیاسی جماعتوں پر بھی دباؤ بڑھے گا کہ وہ اچھے امیدواروں کو ہی ٹکٹ دیں۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]