بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ

صدر دفتر ڈھاکہ، بنگلہ دیش
تاریخ تاسیس 1982
خدماتی خطہ بنگلہ دیش کے دیہی علاقہ جات
باضابطہ ویب سائٹ www.brdb.gov.bd

بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ (انگریزی: Bangladesh Rural Development Board)، جسے انگریزی زبان کے حروف تہجی کی مناسبت سے کئی بار بی ڈی آر بی بھی کہا جاتا ہے، ایک حکومت بنگلہ دیش کا بورڈ ہے۔ اس کی ذمے داری دیہی علاقوں میں ترقی ہے۔ یہ حکومت بنگلہ دیش کی دیہی ترقی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اس کا مرکز ڈھاکہ، بنگلہ دیش ہے۔ [1][2][3]


تاریخ[ترمیم]

1972ء میں حکومت بنگلہ دیش نے دیہی ترقی پروگرام کی عمل آوری شروع کی تھی، جسے 1982ء میں بدل کر بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ کا نام دے دیا گیا۔ [1][2]

اس سے قبل مشرقی پاکستان کے لیے پاکستان اکادمی برائے دیہی ترقی (Pakistan Academy for Rural Development) نے 1959ء سے کومیلا نمونہ تیار کیا تھا، جو کومیلا کے مقام سے موسوم ہے اور قیام بنگلہ دیش تک رائج رہا۔

ترقی کے اعداد و شمار[ترمیم]

حسب ذیل جدول میں بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ کے اعداد و شمار 1982ء سے 2016ء کے بیچ کے عرصے کے دیے جاتے ہیں، جس سے اس کی فعالیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے[4]

سرگرمیاں (Activities) مجموعی ترقی (Aggregated progress)
سماجی تنظیم 173,000
ارکان کا اِدخال (تعداد) 53,00000
حصص اور جمع بچت 595.44 کروڑ (بنگلہ دیشی ٹکے)
تربیت (تعداد) 2,694,000
قرض کی تقسیم 13036.31 کروڑ (بنگلہ دیشی ٹکے)
زیر زمین ٹیوب ویل 18,360
آبرسانی کے آلات 355,000

کلیدی پروگرام[ترمیم]

ویسے تو بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ کئی پروگرام شروع کر چکا تھا، جن میں کچھ متروک ہو چکے ہیں، کچھ کی نوعیت یا دائرے کو وسیع کیا گیا اور کچھ حکومتوں کے بدلتے گئے ہیں۔ تاہم چار پروگرام کلیدی اہمیت کے حامل رہے ہیں:

  1. دیہی روزگار منصوبہ (Rural Livelihood Project)
  2. خواتین کی ترقی کا پروگرام (Women Development Programme)
  3. متحدہ انسداد غربت پروگرام (Integrated Poverty Alleviation Programme)
  4. گشتی زرعی قرض پروگرام (Revolving Agricultural Loan Programme)[4]

امدادی کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی اقسام[ترمیم]

  1. بے اثاثہ خواتین کی کوآپریٹیو سوسائٹی (Assetless Women's Cooperative Society یا مہیلا بیتوہین سمابَے سمیتی)
  2. کاشت کاروں کی کوآپریٹیو سوسائٹی (Farmers' Cooperative Society یا کریشک سمابَے سمیتی)
  3. خواتین کی ترقی پر مرکوز سوسائٹی (Women Development Society)
  4. بیتوہین دل (Assetless Group یا بے اثاثہ زمرہ) [4]

پروگرام[ترمیم]

مختلف پروگراموں کی عمل آوری کچھ اس طرح سے ہوتی ہے:

  • کوآپریٹیوز محکمہ کے تحت اندراج شدہ کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کی مدد کی جاتی ہے۔
  • دل (غیر رسمی زمرہ) کو بنگلہ دیش دیہی ترقی بورڈ سے راست اندراج کی سہولت حاصل ہے۔
  • بے اثاثہ خواتین کی کوآپریٹیو سوسائٹی یا کاشت کاروں کی کوآپریٹیو سوسائٹی بننے کے لیے 20 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • دل کے لیے 10 ارکان کی ضرورت ہے۔
  • مختلف پالیسیوں کی عمل آوری اور اندراج سے جڑے معاملوں میں فیلڈ آفیسر (ایف او) کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب "Message"۔ brdb.gov.bd۔ 13 مئی 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2016 
  2. ^ ا ب "Rural Development"۔ en.banglapedia.org۔ Banglapedia۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2016 
  3. "BRDB cancels recruitment test at Dhaka centre after 'commotion' over seat plan"۔ bdnews24.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 نومبر 2016 
  4. ^ ا ب پ ت M Shahjahan Chowdhury، Faisal Ahmmed، Md I Hossain۔ "Poverty in Bangladesh: Who are Actual Beneficiaries?"۔ International Journal of Rural Management۔ 15 (1): 23–44