محمود بن مسلمہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

محمود بن مسلمہ الانصارییہ محمد بن مسلمہ کے بھائی ہیں۔

نسب[ترمیم]

محمود بن مسلمہ بن خالد بن عدی بن مجدعہ بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس الانصاری اوسی حارثی: یہ بنو عبد الاشہل کے حلیف تھے

غزوات[ترمیم]

جناب محمود بن مسلمہ غزوۂ احد، خندق اور خیبر میں موجود تھے۔ اور اسی غزوے میں ان کی شہادت ہوئی۔ خیبر کے قلعہ جات میں سے ’’ناعم‘‘ سب سے پہلے فتح ہوا اور اسی قلعے کے پاس جناب محمود شہید ہُوئے۔ ان کے سر پر چکّی کا پتھر لڑھکایا گیا تھا۔ جس سے وہ مر گئے تھے۔ ہمیں یونس بن بکیر نے حسین بن واقد المروزی سے، انھوں نے عبد اللہ بن بریدہ سے روایت کی کہ خیبر کے دن سب سے پہلے عَلم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیا گیا، لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ محمود بن سلمہ قتل ہو گئے تھے کہتے ہیں کہ جب ان پر چکّی کا پتھر لڑھکایا گیا۔ تو ماتھے کی کھال اُدھڑ کر نیچے آگئی چنانچہ وہ اسی حالت میں تین دن کے بعد فوت ہو گئے۔ یہ ہجری کا چھٹا سال تھا۔ انھیں اور عامر بن ربیع کو بروایت ابو نعیم ایک ہی قبر میں دفن کیا گیا