طبقات الکبریٰ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

طبقات الکبریٰ امام عبد الوہاب الشعرانی کی تصنیف ہے جواکابر صحابہ جن سے سلسلہ تصوف چلا ہے کے ساتھ ساتھ اولیائے کرام اور صوفیائے عظام کے حالات پر ہے اور ضخیم ہونے کی وجہ سے اس کے نام کے ساتھ الکبریٰ کی صفت لگائی گئی ہے۔

مصنف[ترمیم]

امام شعرانی کا پورانام ابو المواہب عبد الوہاب الشعرانی ہے جو قطب ربانی کے نام سے مشہور ہیں۔

کتاب کا مکمل نام[ترمیم]

کتاب الطبقات الکبریٰ کا پورا نام لواقح الأنوار القدسیہ في طبقات الأخيار الصوفیہ ہے

تفصیل[ترمیم]

اس کتاب کے ابتدائی حصے میں اکابر صحابہ کا ذکر ہے۔ مکمل کتاب 560 صفحات پر مشتمل ہے اس کا اردو ترجمہ طبقات الاولیاء کے نام سے نفیس اکیڈمی کراچی سے چھپ چکا ہے جس کا ترجمہ عبد الغنی وارثی نے کیا ہے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الطبقات الکبریٰ :امام عبد الوھاب الشعرانی:مکتبۃ الثقافیۃ الدینیہ القاہرہ
  2. http://library.iub.edu.pk:8000/cgi-bin/koha/opac-detail.pl?biblionumber=74498[مردہ ربط]