رسول کائنات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

رسولِ کائنات عبد الکریم ثمر کی سیرتِ نبوی پر لکھی گئی تصنیف ہے۔
پنجابی زبان میں لکھی گئی سیرت سچی سرکار کا مصنف کا تحریر کردہ اردو ترجمہ ہے۔ کتاب میں نبی آخر الزماںﷺ کی ولادت، خاندان، اہم تاریخی واقعات، دین کی تبلیغ، غزوات، عہد نبوی کی تعمیرات، غرض یہ کہ دورِنبوت کے تمام اہم امور اور پہلوﺅں کا احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب کی سب سے بڑی خوبی مصنف کا جذبہ صادق ہے جو ہر ہر سطر سے جھلکتا ہے۔ان کی نثرمدح رسول میں ایک منفرد رنگ رکھتی ہے اور اثر وتاثیر کے حوالے سے لازوال ہے۔یہ کتاب اختصار اوراپنی جامعیت کے حوالے سے منفرد ہے۔
اس میں 25 ابواب اور بہت سے موضوعات ہیں
مصنف کتاب عبد الکریم ثمر بنیادی طور پر شاعر تھے۔ان کی شاعری حب الوطنی اوراسلامی جذبے سے سرشار تھی۔ مصنف کو اس کتاب کی تالیف پر کتب سیرت النبی کے قومی مقابلہ برائے1404ھ 1984ء میں حکومت پاکستان نے خصوصی انعام سے بھی نوازا ہے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. رسول کائنات عبد الکریم ثمر جمہوری پبلیکیشنزایوان تجارت روڈ لاہور