نابینا کرکٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نابینا کرکٹ (انگریزی: Blind cricket) کرکٹ کا ایسا ورژن ہے جسے نابینا اور جزوی طور پر بینا لوگوں کے لیے درکار تبدیلیوں کے ساتھ تیار کیا گیا۔ اس کی نگرانی عالمی نابینا کرکٹ کونسل کی جانب 1996ء سے کی جاتی رہی ہے۔ 2020ء تک پانچ عالمی کپ مقابلے ہو چکے ہیں، جو نئی دہلی، بھارت، (1998ءچینائی (2002ء)، بھارت، اسلام آباد، پاکستان (2006ء) اور بھارت ہی میں ایک مقابلہ 2018ء میں ہوا۔ 2012ء میں پہلا نابینا عالمی کپ ٹی 20 مقابلہ بنگلور، بھارت میں کھیلا گیا۔ نابینا کرکٹ زیادہ تر سویپ شاٹ (بلے سے زور آوری سے مارنے) کے استعمال پر مرکوز ہے، تاکہ گیند کو زیادہ سے زیادہ مارنے کے مواقع ملتے رہیں۔

مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا اس کھیل میں داخل ہونا[ترمیم]

پاکستان میں مردوں کے بعد 2019ء میں خواتین کی بین الاقوامی نابینا کرکٹ کا بھی باقاعدہ آغاز ہوا اور اس سال 26 جنوری سے 4 فروری تک نیپال کی خواتین نابینا کرکٹ ٹیمکے خلاف سیریز کی میزبانی کی گئی۔ پاکستان دنیا کا چوتھا ملک ہے جہاں خواتین کی نابینا کرکٹ منظم انداز میں کھیلی جارہی ہے۔ دیگر تین ممالک انگلستان، ویسٹ انڈیز اور نیپال ہیں۔ [1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]