تبادلۂ خیال:مرکب سود

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

principal کے لیۓ کوئی یکساں متبادل خاصا مشکل ہے۔ اس کے دو بنیادی معنی

  1. رئیس ، بڑا ، جوہر، ، مبدا ، اھم ، اصل
  2. اور مالیات میں، ابتدائی مول یا دام کے آتے ہیں۔

اگر #2 پر غور کیا جاۓ تو یہ اصل میں مفہوم #1 ہی کی بڑھی ہوئی شکل ہے یعنی جوہر ، اصل رقم یا یا مبادی قیمت۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ رئیس کا لفظ chief کے لیۓ لکھا گیا ہے اور اگر اسکو نظر انداز کر کہ principal کے لیۓ اصل اور جوہر کے مفہوم میں ---- مبادی --- استعمال کیا جاۓ تو پھر شخصی ناموں میں principal کے استعمال میں مشکلات پیش آتی ہیں (جیسے رئیس المدرسہ / school principal)۔ ایک اور راستہ یہ ہوسکتا ہے کہ chief چونکہ اردو میں کافی مختلف متبادلات کے ساتھ پہلے سے رائج ہے (جیسے وزیر اعلٰی ، منصفِ اعظم اور رئیس عسکریہ وغیرہ) اور چونکہ یہ تمام اردو اخبارات و کتب میں بکثرت آتے ہیں ، تو کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ cheif ، (جو کہ خالص سائنسی لفظ نہیں ہے) کے بجاۓ principal (جو کہ متعدد سائنسی مضامین میں بکثرت آتا ہے) کے لیۓ کوئی یکساں لفظ اختیار کیا جاۓ ؟؟ اگر یہاں تک کی بات پر اتفاق ہو تو پھر chief کے لیۓ یا تو موجود الفاظ ہی کو قبول کر لیا جاۓ اور یا پھر ----- کبیر ----- کا لفظ لے لیا جاۓ۔ اور principal کے لیۓ ----- رئیس اور رئیسہ اور رئیسیہ ----- کے الفاظ لے لیۓ جائیں۔ مالیات میں principal جیسا کہ اوپر آیا کہ اصل جوہر ، اھم قیمت کے معنوں میں آتا ہے اور اس کے لیۓ رئیس سے اصل یا جوہر کے معنوں میں ----- رئیسیہ ----- کا متبادل لیا جاسکتا ہے، لیکن اس کے باوجود اگر کوئی براہ راست لفظ درکار ہو تو پھر مالیات کے principal کے لیۓ ---- راس المال ---- کا متبادل بھی لیا جاسکتا ہے۔ دیگر ساتھی اپنی راۓ سے نوازیں، اور جو فیصلہ عوام کا آوے ، وسے ہی قبولیت بخشی جاوے۔ --سمرقندی 02:09, 28 ستمبر 2008 (UTC)

سود کا متبادل لفظ[ترمیم]

سود کا متبادل لفظ 37.111.128.131 17:01، 7 اپریل 2023ء (م ع و)