شازیہ منظور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شازیہ منظور
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش راولپنڈی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ گلو کارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شازیہ منظور اردو اور پنجابی زبان کی ایک مقبول پاکستانی گلوکارہ ہیں۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

شازیہ منظور راولپنڈی، پنجاب، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے پہلے پہل راول پنڈی کے کالج شو میں گانا شروع کیا و1و۔ شازیہ منظور نے گوالیار گھرانے کے استاد فیروز سے موسیقی کی تربیت لی و2و۔ شازیہ پاکستان اور ہندوستان دونوں ممالک میں مقبول ہیں ، خاص طور پر پنجابی زبان کے شائقین انھیں زیادہ پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ زیادہ ترپنجابی میں ہی گاتی ہیں۔ انھوں نے متعدد پنجابی فوک گیت اور صوفی کلام گیا ہے اور کبھی کبھار اردو گانے بھی گاتی ہیں۔

مقبول گانے[ترمیم]

شازیہ مندرجہ ذیل گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں:

آ جا سوہنیا ماہی آوے گا و2و مائے نی کنوں آکھا چن میرے مکھنا ڈھول ماہیا اکھ دا نشہ

شازیہ نے کئی امدادی موسیقی پروگرام بھی کیے جن میں پاکستان میں 2010 کے سیلاب کے بعد فنڈز اکٹھے کرنے کے لیے خیراتی موسیقی پروگرام بھی شامل ہیں۔ شازیہ کو 1992 میں مقبول کامیڈین عمر شریف نے متعارف کروایا، اس بارے میں انھوں نے نور جہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں ظل ہما کو بتایا [1][2]۔ کوک اسٹوڈیو پاکستان سیزن 8 میں وہ نمایاں فنکار تھیں، انھوں نے بی بی سی فل ہارمنک آرکسٹرا لندن میں بھی پرفارم کیا ہے [3]۔

منتخب البم[ترمیم]

راتاں کالیاں (جون 1998) عارفانہ کلام (اگست 1999) چن میرے مکھنا (دسمبر 2001) ہے دل جانی (ستمبر 2003) عشق سوہنا تو بدل گیا جٹ لندن بلے بلے صاحب تیری بندی ہاں دھوکے باز (چپ شاپ) عیش کرو اکھ دا نشہ برگر اینڈ چپس شاپ

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 کی قسط 6 میں شازیہ کی پرفارمنس پر انھیں نقادوں کی طرف سے شادی گیت "ہرے ہرے بانس" پر خوب داد ملی، اس گانے میں ان کے ساتھ استاد رضوان اور استاد معظم بھی تھے۔ [4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Shazia Manzoor applies her talents to charity"۔ The Express Tribune (newspaper)۔ 22 October 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 مئی 2020 
  2. Shazia Manzoor on BBC News website Retrieved 10 May 2020
  3. Profile of Shazia Manzoor on Coke Studio (Pakistan) website Retrieved 10 May 2020
  4. Shazia Manzoor sings for Coke Studio (Pakistan) on YouTube Retrieved 10 May 2020