بپا راول
Appearance
بپا راول ، (8ویں صدی) جن کو کالبھوج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، راجستھان، ہندوستان میں میواڑ (میڈاپاٹا) علاقے کے حکمران اور بانی تھے۔لوک ادب میں انھیں گوہیلا راجپوت قبیلے کا ایک رکن قرار دیا گیا ہے۔ کچھ لوگ راول کو گوہیلا خاندان کا بانی م بھی مانتے ہیں۔ مختلف مورخین نے ان کی شناخت گوہیلا خاندان کے مختلف حکمرانوں سے کی ہے، جن میں کالبھوجا، شیلادتیہ اورکھمانا شامل ہیں۔