رائے سکاٹ
نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم، کرائسٹ چرچ، مارچ 1947ء رائے سکاٹ درمیان میں بائیں سے دوسرے نمبر پر برٹ سٹکلف اور کولن سنیڈن کے درمیان موجود ہے۔ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | رائے ہیملٹن سکاٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | 6 مئی 1917 کلائیڈ، اوٹاگو، نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفات | 5 اگست 2005 کرائسٹ چرچ، کینٹربری، نیوزی لینڈ | (عمر 88 سال)|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
واحد ٹیسٹ (کیپ 41) | 21 مارچ 1947 بمقابلہ انگلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
1940-41 سے 55–1954 | کینٹربری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 1 اپریل 2017 |
رائے ہیملٹن سکاٹ (پیدائش: 6 مئی 1917ءکلائیڈ، اوٹاگو)|وفات: 5 اگست 2005ءکرائسٹ چرچ، کینٹربری،) نیوزی لینڈ کے کرکٹ کھلاڑی تھے جنھوں نے 1947ء میں ایک ٹیسٹ کھیلا۔
کرکٹ کیریئر
[ترمیم]سکاٹ ایک مڈل آرڈر دائیں ہاتھ کے بلے باز اور درمیانے رفتار کے باؤلر تھے جنھوں نے 1940-41ء سے 1954-55ء تک کینٹربری کے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلی۔ [1] اس نے 1946-47ء میں پلنکٹ شیلڈ کا سیزن اچھا گزارا۔ اوٹاگو کے خلاف 86 اور آکلینڈ کے خلاف 85 رنز بنائے اور ویلنگٹن کے خلاف تین میچوں میں 99 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔ [2] اس کا واحد ٹیسٹ اس سیزن کے اختتام پر آیا جب نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ویلی ہیمنڈ کی قیادت میں ایک ٹیسٹ کھیلا۔ میچ بارش کی وجہ سے برباد ہو گیا۔ سکاٹ نے آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 18 رنز بنائے اور جیک کووی کے ساتھ بولنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ لی جو بل ایڈریچ کی تھی۔ [3] انھیں 1949ء کے نیوزی لینڈ کے دورہ انگلینڈ کے لیے آزمائشی میچ کے لیے چنا گیا تھا لیکن، نیوزی لینڈ الیون کی دوسری اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے اور چار وکٹیں لینے کے باوجود انھیں اس دورے کے لیے [4] زیرغور نہیں لایا گیا اور وہ میچ کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ انھوں نے 1953-54ء میں ایک اور اول درجہ میچ اور 1954-55ء میں اپنا آخری میچ کھیلا۔
انتقال
[ترمیم]رائے ہیملٹن سکاٹ 5 اگست 2005ء کے دن کرائسٹ چرچ، کینٹربری، میں 88 سال 91 دن میں داغ مفارقت دے گئے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Wisden 2007, p. 1571.
- ↑ "Plunket Shield 1946-47"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2018
- ↑ "Only Test, England tour of New Zealand at Christchurch, Mar 21-25 1947"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 فروری 2018
- ↑ "New Zealand XI v The Rest 1948-49"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اپریل 2020