شمس الدین جنید ثانی
آپ کی خانقاہ پھلواری شریف بہار میں ہے، آپ کی ولادت ہندوستان کی سر زمین پر 1007ھجری میں ہوئ، آپ کے والد نے آپ کا نام جنید رکھا تھا، آپ اپنے زہد و توکل اور عبادت و ریاضت کی بنا پر آپ جنید ثانی سے مشہور ہوئے، لقب شمس الدین ہے،
آپ کوڑا جہان آباد تشریف لے گئے اور سلسلہ قادریہ کے مشہور و ممتاز شیخ قطب العصر ملا جمال اولیاء کے دست مبارک پر بیعت کی اور انھوں نے آپ کو اپنے تمام سلسلوں کی اجازت و خلافت عطا کی۔
خانقاہ جنیدیہ
[ترمیم]۔آپ کو اپنے والد سے سلسلہ قادریہ قمیصیہ کی اجازت ملنے سے پہلے ہی آپ کے والد وفات پا گئے، اس لیے آپ کے والد حضرت اسماعیل کی قائم کردہ خانقاہ میں سلسلہ قادریہ جمالیہ جاری ہوا اور خانقاہ "خانقاہ جنیدیہ" سے معروف ہوئ۔ پھلواری شریف میں بعد میں جتنے سلسہ خانقاہ قائم ہویئں حضرت جنید ثانی کا فیض سب میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
خلفاء
[ترمیم]حضرت تاج العارفین شاہ مجیب اللہ قادری کے مربی و سرپرست "برہان الدین لعل میاں" "جنید ثانی" کے مرید و تربیت یافتہ اور خلیفہ تھے۔
وفات
[ترمیم]حضرت جنید ثانی کی وفات 19 جمادالاخر 1073 ھجری میں ہوئ
حوالہ جات
[ترمیم]سیرت پیر مجیب مؤلف ہلال احمد قادری