تبادلۂ خیال زمرہ:شخصیات

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میں ایک کوشش کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے مجھے آپ لوگوں کی تائید چاہیے۔ وہ کام یہ ہے کہ میں شخصیات کے زمرے میں موجود تمام مقالہ جات کو دوبارہ سے ترتیب دےکر ان کو صرف ذیلی زمروں تک محدود کرنا چاہتا ہوں۔ مثال کے طور پر ارشاد احمد حقانی زمرہ شخصیات اور پاکستانی شخصیات دونوں میں موجود ہے میرے خیال میں انہیں شخصیات کے ذیلی زمرے پاکستانی شخصیات میں ہی ہونا چاہیے۔

آپ لوگوں کی آراء کا منتظر رہوں گا۔ --Sasajid 07:03, 1 اپريل 2010 (UTC)


  • آپ کا خیال درست ہے۔ انہیں صرف پاکستانی شخصیات کے زمرے میں ہونا چاہیے۔ --کاشف عقیل 16:55, 1 اپريل 2010 (UTC)

آپ درست فرما رہے ہیں۔ دراصل شخصیات کا زمرہ ہر مضمون میں دینے کی روایت مجبوری کی وجہ سے قائم ہوئی جبکہ وکی پر مضامین کی تعداد بہت کم ہوا کرتی تھی۔ اب تو ماشاء اللہ شخصیات کا زمرہ کافی وسیع ہوگیا ہے اس لیے اس کو مزید ذیلی زمروں میں تقسیم کردینے سے تلاش کا عمل آسان ہوجائے گا۔ میں آئندہ خیال رکھوں گا کہ شخصیات کا زمرہ مضمون کے ساتھ شامل نہ ہو۔ Wahab 19:29, 1 اپريل 2010 (UTC)

تائید کا شکریہ عبد الوھاب بھائی۔ میں انشاءاللہ ایک دو دن میں کوشش کرتا ہوں کہ شخصیات کے زمرہ میں بلا واسطہ مقالہ جات کو ذیلی زمرہ جات میں شامل کر سکوں۔ --Sasajid 19:45, 1 اپريل 2010 (UTC)