ارشاد احمد حقانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ارشاد احمد حقانی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 6 ستمبر 1928  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 24 جنوری 2010 (82 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ صحافی،  سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو[2]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پاکستانی صحافی، دانشور اور کالم نویس۔ ارشاد حقانی 6 ستمبر 1928ء کو قصور میں پیدا ہوئے۔ وہ اپنی نوجوانی میں جماعت اسلامی سے وابستہ رہے اور پچاس کے دہائی میں انہوں نے جماعت اسلامی کے جریدے ’تسنیم‘ کے لیے بھی کام کیا۔ 1956ء ماچھی گوٹھ میں ہونے والی اجتماع میں ارشاد احمد حقانی امین احسن اصلاحی کے ہمراہ جماعت اسلامی سے الگ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز گورنمنٹ کالج قصور میں بحیثیت لیکچرار کیا۔ 1981ء میں جب لاہور سے جنگ اخبار کی اشاعت شروع ہوئی تو وہ اس کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ ارشاد احمد حقانی روزنامہ جنگ کے سینئر مدیر رہے اور ان کا کالم ’حرف تمنا‘ کے عنوان سے شائع ہوتا رہا۔ 1996ء میں جب صدر سردار فاروق احمد خان لغاری نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت ختم کی تو ملک معراج خالد کی نگران کابینہ میں وزیر اطلاعات بھی رہے۔ موصوف طویل عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلاء تھے۔ ارشاد احمد حقانی کا انتقال 24 جنوری 2010ء کو ہوا۔ مرحوم کو قصور میں موجود ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. http://criticalppp.com/archives/5057
  2. Identifiants et Référentiels — اخذ شدہ بتاریخ: 5 مئی 2020