آبادیات
Appearance
آبادیات یا بشری شماریات ایک ایسا مضمون ہے جس میں انسانی آبادی کا شماریاتی (Statistical) تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس میں پیدائش، اموات، رہائش، ہجرت، بیماریاں، آبادی کی تقسیم اور ایسی دیگر چیزوں کا شماریاتی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ بشری شماریات کا آغاز ایک طرح سے ابن خلدون (1332ء-1406ء) نے کیا جس نے 'مقدمہ ابن خلدون' میں آبادی کے بارے میں تجزیاتی تبادلۂ خیال کیا ہے۔ بعد کے مشہور ناموں میں تھامس مالتھس (1766ء – 1834ء) کا نام سرِفہرست ہے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]بیرونی روابط
[ترمیم]ویکی ذخائر پر آبادیات سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |