ہائیڈرو کاربن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(آبکاربن سے رجوع مکرر)
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
میتھین نامی ہائیڈرو کاربن کا ایک سہ ابعادی (3-D ) مثیل، بمثلِ گیند و چھڑی (ball-and-stick) جس کا کیمیائی صیغہ CH4 ہوتا ہے۔ methane مماثلی سلسلے (homologous series) بنام alkane کا ایک رکن ہے اور یہ ہائیڈرو کاربن خاندان کے ایسے ارکان ہوتے ہیں کہ جن میں صرف ایک بند (bond) پایا جاتا ہے۔

ہائیڈرو کاربن (hydrocarbon) اصل میں نامیاتی کیمیا میں ایسے مرکبات کو کہا جاتا ہے کہ جن کے سالمات میں ہائیدروجن اور کاربن کے عناصر مربوط ہوتے ہیں؛ اسی وجہ سے ان کو ہائیڈرو کاربن (ہائیڈرو + کاربن) کہا جاتا ہے جہاں آب کا سابقہ ہائیدروجن سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔ آسان ترین الفاظ میں ہائیڈرو کاربن ایسے آرگینک کمپاؤنڈ یا نامیاتی مرکبات کو کہتے ہیں جو صرف کاربن اور ہائیڈروجن سے مل کر بنے ہوں۔