ابو العباس احمد بن محمد اشقانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ابو العباس  احمد بن محمد اشقانی   حضرت سیدنا داتا گنج بخش علی ہجویری کے استاداور اولیاء اللہ میں سے ہیں۔[1] آپ نیشاپور کے قریب شقان (خراسان شمالی)ایران میں پیدا ہوئے۔آپ  عالم ،مدرس اور شیخ المشائخ تھے۔ساری زندگی نیشاپور کے  ایک  مدرسے میں تدریس کرتے ہوئے گزاری۔آپ بھی ظاہری و باطنی علوم میں  یکساں مہارت رکھتے تھے ،آپ کا تذکرہ کرتے ہوئے حضرت  سیّدُنا داتا گنج بخش علی ہجویر ی فرماتے ہیں:”مجھے ان سے بے حد محبت ہے ،مجھ پر وہ خُصُوصِی شَفْقَت فرماتے تھے،بعض عُلوم میں  وہ میرے اُستاد ہیں،جب تک میں اُن کے پاس رہا  ان سے بڑھ کر تعظیم ِشریعت کرنے والا کسی کو نہیں پایا۔ [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "حضرت علی ہجویری کے استاد" 
  2. https://scholar.ziaetaiba.com/ur/scholar/hazrat-sheikh-abul-abbas-ahmed-bin-muhammad-ashqani[مردہ ربط]