مندرجات کا رخ کریں

ابو عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ابو عباس
معلومات شخصیت
پیدائش 10 دسمبر 1948ء [1]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
الطیرہ، حیفا   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 8 مارچ 2004ء (56 سال)[2][1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عراق   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات مرض نظام قلب و عروقی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستِ فلسطین   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  فعالیت پسند   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش: دسمبر 1948ء ابو عباس ایک ہوائی جہاز کی ہائی جیکنگ کے منصوبے کے ذمہ دار فلسطینی حریت پسند فلسطین لبریشن فرنٹ کے بانی اور رہنما۔

انتقال:8 مارچ 2004ء

تاریخ

[ترمیم]

عباس ان کئی فلسطینیوں میں سے ایک تھے جنھوں نے انیس سو پچاسی میں اسرائیل کی حراست سے پچاس فلسطینوں کو رہا کرانے کی غرض سے جہاز ہائی جیک کر لیا تھا۔ دو دن جاری رہنے والی اس ہائی جیکنگ میں مسلح فلسطینیوں نے ویل چیئر پر سوار ایک امریکی یہودی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا اور اس کی لاش پھینک دی تھی۔ اس واقعہ کے بعد مصر نے ہائی جیکروں کو حفاظت کے ساتھ نکل جانے کی ضمانت دی تھی لیکن اس رعایت کے بدلے جہاز پر یرغمال کئی امریکیوں کو رہا کرا لیا گیا تھا۔ تاہم ہائی جیکروں کو تیونس کی طرف جانے والا یہ جہاز امریکا کی نیوی کے طیاروں کی نظر میں آگیا اور اسے اٹلی اترنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

سزائيں

[ترمیم]

عباس کے ساتھیوں کو طویل سزائیں سنائی گئی تھیں لیکن اٹلی میں حکام نے عباس کو رہا کر دیا تھا کیونکہ ان کے خلاف ثبوت ناکافی تھا۔ تاہم بعد میں غیر موجودگی میں انھیں یہ کہہ کر پانچ سال کی سزا سنائی گئی کہ انھوں نے اس ہائی جیکنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ عباس نے گذشتہ سال گرفتار ہونے سے قبل تقریباً سترہ سال عراق میں گزارے۔ انیس سو چھیانوے میں انھوں نے کہا تھا کہ جہاز پر سوار امریکی یہودی کو ہلاک کرنا ایک غلطی تھی۔

موت

[ترمیم]

مارچ 2003 میں امریکی افواج نے انھیں بغداد سے فرار ہوتے وقت گرفتار کر لیا۔ مارچ 2004 میں امریکیوں نے انھیں شہید کر دیا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/8493824 — بنام: Abu Abbas — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. عنوان : Gemeinsame Normdatei — ربط: https://d-nb.info/gnd/128914297 — اخذ شدہ بتاریخ: 27 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0